233

ساہیوال: ڈی ایچ کیو ہسپتال سینئر ڈاکٹر کے ساتھ سیکیورٹی گارڈ کی بدتمیزی پر ڈاکٹرز کا احتجاج.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں سینئر ڈاکٹر سے سکیورٹی گارڈ کی بد تمیزی ،ڈاکٹروں کا سخت احتجاج،ایم ایس کا نوٹس،متعلقہ گارڈ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں سکیورٹی گارڈ کی طرف سے سینئر ڈاکٹر حصیف کے ساتھ بد تمیزی پر ڈاکٹروں نے سخت احتجاج کیا ہے اور گارڈ کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ایم ایس ڈاکٹر شاہد نذیر نے واقعہ کی اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرنے کیلئے پولیس کو مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی اور متعلقہ گارڈ کو اپنے دفتر طلب کر کے پولیس کے حوالے کیا ۔انہوں نے کہا کہ کسی کو ہسپتال کا پر امن ماحول خراب کرنے اور ڈاکٹروں کے ساتھ بد تمیزی کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور ایسے عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی ۔انہوں نے متعلقہ سکیورٹی ایجنسی کو بھی صورتحال سے فوری آگاہ کیا اور تمام گارڈز کی مناسب تربیت کرنے کی ہدایت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں