203

ساہیوال: کسان بھائیوں تک بر وقت مفت ویٹرنری سروسز پہنچانا محکمہ لائیوسٹاک کی اولین ترجیح ہے.ڈاکٹر غلام مصطفی.

ساہیوال(خصوصی رپورٹ) ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام مصطفی نے کہا ہے کہ کسان بھائیوں تک بر وقت مفت ویٹرنری سروسز پہنچانا محکمہ لائیوسٹاک کی اولین ترجیح ہے، صوبائی وزیر لائیوسٹاک پنجاب سردار حسنین بہادر دریشک کی خصوصی ہدایت پر سیکرٹری لائیوسٹاک احسن وحید نے صوبہ بھر میں محکمانہ امور کی انجام دہی کا جائزہ لینے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، یہ ٹیمیں فیلڈ میں ہنگامی بنیادوں پر محکمانہ پیشہ ورانہ خدمات کی انجام دہی کے علاوہ صفائی ستھرائی کا بھی جائزہ لے رہی ہیں – ان خیالات کا اظہار انہوں نے ساہیوال ڈویژن کے مختلف ویٹرنری ہسپتالوں،ڈسپنسریوں اور دفاتر کے دورے کے دوران کیا -انہوں نے کہا کہ عملہ کی حاضری, ہسپتالوں کے ریکارڈ, ادویات کی دستیابی, بریڈنگ سروسز کی بروقت فراہمی اور حفاظتی ٹیکہ جات کی بہتر کارکردگی کی ضمانت کولڈ چین نظام کی چیکنگ اور جانچ پڑتال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عملہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق جانوروں کی بروقت ویکسی نیشن اور علاج معالجہ کو یقینی بنائے-ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے فیلڈ میں جا کر منہ کْھر کے ٹیکے لگانے والی ٹیموں کے کام کو بھی موقع پر چیک کیا- اس موقع پر میڈیا فوکل پرسن ڈاکٹر اسامہ نے بتایا کہ محکمہ لائیوسٹاک سروس ڈلیوری میں بہتری کیلئے پر عزم ہے- اسی ضمن میں چیکنگ کا مربوط نظام وضع کیا گیا ہے اور ڈائریکٹر لا ئیوسٹاک ہر جمعہ اور ہفتہ کو ضلع پاکپتن کے ہسپتالوں کے دورے کیا کریں گے تاکہ محکمہ کسانوں کی امیدوں پر پورا اتر سکے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں