218

نوشہرو فیروز: محمکہ صحت کو دی گئ 10 دن کی مہلت ختم سندھ بھر کی نرسز نےکمر کس لی أج 29 اپریل سے کام چھوڑ ہڑتال اور دھرنوں کا سلسلہ جاری.

نوشہرو فیروز(محمد علی ملک سے)محمکہ صحت کو دی گئ 10 دن کی مہلت ختم سندھ بھر کی نرسز نےکمر کس لی أج 29 اپریل سے کام چھوڑ ہڑتال اور دھرنوں کا سلسلہ جاری. تفصیلات کے مطابق سندھ بھر کی طرح تعلقہ اسپتال مورو میں بھی سندھ نرسنگ الائنس کی کال پر احتجاج جاری ہے. مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری کے نوٹیفیکیشن جاری ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔ صوبہ سندھ کی تمام نرسز طلبہ و طالبات کا وظیفہ فی الفور 25 ہزار تک مقرر کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جاۓ۔ صوبہ سندھ کی تمام نرسز کو ہیلتھ پروفیشنل الاٶنس کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جاۓ.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں