236

پاکپتن: شعبان رضا پرنسپل گورنمنٹ ھائی اسکول کالونی ایریا کی خدمات کا اعتراف، PSA کی جانب سے گولڈ میڈل ایوارڈ دیا گیا.

پاکپتن (ڈاکٹر امین سے)گورنمنٹ ہائی سکول کالونی ایریا کے پرنسپل شعبان رضا کو ان کی اعلیٰ خدمات پر شیلڈ سے نوازا گیا تفصیلات کے مطابق معروف ماہر تعلیم گورنمنٹ ہائی سکول کالونی ایریا کے پرنسپل شعبان رضا کوپاکستان سوشل ایسوسی ایشن کی جانب سے ان کی اعلیٰ خدمات پر گولڈ میدل ایوارڈ سے نوازا گیا پی ایس اے کے مرکزی صدر سید عمار جعفری، جنرل سیکرٹری حکیم لف اللہ، پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدرریٹائرڈ میجر غلام رسول سی او ایجوکیشن ننکانہ صاحب جاوید اقبال بابر، سی او ایجوکیشن پاکپتن رانا شبیر احمد، سی او ہیلتھ ڈاکٹر امتیاز احمد رانا پریس کلب پاکپتن کے صدر وقارفرید جگنو، انجمن فلاح مریضاں کے صدر ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی نے اپنے دست مبارک سے گورنمنٹ ہائی سکول کالونی ایریا کے پرنسپل شعبان رضا کو گولڈ میڈل ایوارڈ دیا. اس موقع پرمعروف ماہر تعلیم گورنمنٹ ہائی سکول کالونی ایریا کے پرنسپل شعبان رضا نے کہا کہ وہ سماجی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے انہوں نے ایوارڈ دینے پر پاکستان سوشل ایسوسی ایشن شکریہ ادا کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں