228

پاکپتن: چھوٹے کنبے کی تشکیل ترقی پاکستان کی کلید ہے.غفران حسین ثاقب چوپڑا.

پاکپتن(ولی محمد سے)چھوٹے کنبے کی تشکیل ترقی پاکستان کی کلید ہے وسائل اور مسائل کے درمیان واضح طور پر فرق کو محسوس کرتے ہوئے چھوٹے کنبے کی تشکیل کے عمل کو پروان چڑھایا جائے چھوٹے کنبے کی افادیت سے متعلق شعور آگاہی کے پیغام کو عام کیا جائے بڑھتی ہوئی آبادی ایک قومی مسئلہ ہے تمام سٹیک ہولڈر بڑھتے ہوئے آبادی کے حجم کو کم کرنے کیلئے مشترکہ طور پر موثر اقدامات کریں ان خیالات کا اظہار ضلعی آفسیر بہبودا ٓبادی نے اپنے دفتر میں ہفتہ پاپولیشن کے سلسلہ میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی آفسیر اطلاعات سید سلمان حسین پریس کلب پاکپتن کے صدر وقارفریف جگنوتحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفسیر حافظ احمد رضا الطاف حسین محمد عامر سلطان احمد میڈیا کے نمائند گان بھی موجود تھے ضلعی آفسیر بہبود آبادی غفران حسین ثاقب چوپڑا نے کہا کہ محکمہ بہبود آبادی عوام کو گراس روٹ لیول تک تولیدی صحت کی سہولیات فراہم کر رہا ہے بڑھتی ہوئی آبادی کو بجلی صحت تعلیم سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی میں مشکلات حائل ہیں،تمام محکمے کوئی بھی منصوبہ لانچ کرنے سے پہلے متعلقہ علاقے پاپولیشن گروتھ کو مد نظر رکھ کر منصوبے بنائیں تاکہ ہر شہری کو تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کو ممکن ہو سکے بہبود آبادی کم بچے خو شحال گھرانہ کی پالیسی پر مکمل طور پر کا ر بند ہے اور اس سلسلہ میں عوام کو موثر طور پر آگاہی دینے کے ساتھ ساتھ فلاحی مراکز میں تولیدی صحت سے متعلق سہولیات بھی مہیا کی جا رہی ہیں انہوں نے محکمہ بہبود آبادی کے افسران و عملہ کو ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے کنبے کی تشکیل میں اپنی زمہ داریاں بطریق احسن انداز میں نبھائیں انہوں نے کہا کہ محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام ہفتہ مختلف فلاحی مراکز محفل میلاد مباحثے تقریری مقابلے، صحت مند بچوں کے مقابلے، بہترین شادی شدہ جوڑوں کے مقابلے، سیمینار بھی منعقد کیے جا رہے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں