214

پاکپتن: پاکپتن کے شہریوں سے ملنے والے پیار کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی. ماریہ محمود سابق ڈی پی او، پاکپتن.

پاکپتن(خرم شہزاد سے) سابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن ماریہ محمود نے کہا ہے کہ پاکپتن کے شہریوں سے ملنے والے پیار کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی شہریوں کا تعاون اور پیار میرا قیمتی اثاثہ ہے،شہر فرید کے باسیوں کی خدمت کا موقع میرے لیے باعث فخر ہے پاکپتن سے ملنے والی دعائیں مجھے ہمیشہ یاد رہیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کے دوران کیااس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مشتاق احمد اوجلہ ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نئے آنیوالے ڈی پی او پاکپتن عبادت نثارچیئرمین ضلع کونسل میاں اسلم سکھیراچیئرمین پریس کلب پاکپتن پیر امداد حسین صدپریس کلب ر وقار فرید جگنوجنرل سیکرٹری غلام فرید الدین چشتی پی ٹی آئی کے ضلعی صدر ریاض ارشد نیازی ایڈووکیٹ پی ٹی آئی رہنما دیوان عظمت چشتی،صدر ڈسٹرکٹ بار راؤ محمد اکرم جنرل سیکرٹری محمد امجد خان صدر مرکزی انجمن تاجران چوہدری محمد اظہر محمود،چیئرمین رانا محمد رمضان جنرل سیکرٹری شیخ محمد نعیم سیکرٹری جنرل پی ایس اے حکیم لطف اللہ، صدر انجمن فلاح مریضاں ڈاکٹر شاہد مرتضی چشتی سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران پولیس اہلکار،شہریوں وکلاء اور صحافیوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر پریس کلب پاکپتن پولیس بار مرکزی انجمن تاجران کیطرف سے سابق ڈی پی او ماریہ محمود کو الوداعی جبکہ نئے آنیوالے ڈی پی او عبادت نثار کو یادگار شیلڈز بھی دی گئیں ماریہ محمود نے مزید کہا کہ پاکپتن کے باسیوں کی خدمت میرے لیے باعث فخر ہے منعقدہ الوداعی تقریب اور ان کے خوبصورت الفاظ مجھے ہمیشہ یاد رہیں گے نئے آنیوالے ڈی پی او عبادت نثار نے کہا کہ پاکپتن کے باسیوں کو انصاف کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے،میرٹ کی پالیسی پر کام کروں گا،شہریوں کی امیدوں پر پورا اتروں گاانہوں نے کہا کہ عوام کو بلا تفریق انصاف کی فراہمی میری اولین ترجیحات میں شامل ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں