240

پاکپتن: غیر نصابی سرگرمیوں سے بچوں کی ذہنی نشوونما کے ساتھ ساتھ ان کی جسمانی صلاحیتوں میں بھی نکھار پیدا ہوتا ہے. ملک ظہور الحق کھوکھر.

پاکپتن (بیورورپورٹ)تعلیمی اداروں میں نصاب کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کا ہونا بھی بہت ضروری ہے،غیر نصابی سرگرمیوں سے بچوں کی ذہنی نشوونما کے ساتھ ساتھ ان کی جسمانی صلاحیتوں میں بھی نکھار پیدا ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار پرنسپل دی ایجوکیٹر سکول الفرید کیمپس ملک ظہور الحق کھوکھر ایڈووکیٹ نے سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راؤ محمد اکرم ایڈووکٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیٹرز سکول ریجن فیصل آباد قیوم رحمت، ایڈیشنل سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن فیصل فرید، ڈائریکٹر کیمرج کالج پاکپتن محمد امین ایڈووکیٹ، ڈائریکٹر HR ڈیپارٹمنٹ قیصر فرید، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سید سلمان حسین بھی موجود تھے تقریب تسیم انعامات میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے طالب علموں اور اساتذہ میں انعامات وتعریفی اسناد تقسیم کی گئیں،پرنسپل دی ایجوکیٹر سکول الفرید کیمپس ملک ظہور الحق کھوکھر ایڈووکیٹ نے کہا کہ تعلیم و تربیت کے بعد کھیل صحت مند معاشرے میں مثبت رویوں کے فروغ کی ضامن ہوتی ہیں لہذا نصابی سرگرمیوں کو مزید فروغ دے کر معاشرے سے منفی رویوں کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے طالب علموں کو بھی نصیحت کی کہ وہ محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کریں تاکہ آئندہ عملی زندگی میں ملک و قوم کی بہتر انداز میں خدمت کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں