215

عارفوالا: تمام تر الزامات کے باوجود میاں برادران پر کرپشن کی ایک پائی بھی ثابت نہ ہو سکی. خان امتیاز علی خان.

عارفوالا (بشکریہ چوہدری کاشف عباد) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ خان امتیاز علی خان نے میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ ظلمت کے اندھیرے جلد چھٹ جائیں گے اور انصاف کا سورج جلد طلوع ہو گا. اللہ کے فضل و کرم سے حکومتی حواریوں کی ہر ممکن کوشش کے باوجود بھی پاکستان کے حقیقی ہیرو میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف عوامی عدالت میں سرخرو ہوئے اور ان پر لگائے گئے سب الزام رددی کی ٹوکری کی زینت بن گئے. تمام تر الزامات کے باوجود میاں برادران پر کرپشن کی ایک پائی بھی ثابت نہ ہو سکی موجودہ صورتحال میں حکومتی غلط پالیسیوں نے ملک کو مدتوں پیچھے دھکیل دیا ہے ملک میں کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے اور معشیت کو شدید دھچکا لگا ہے، بے روز گاری، مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوا. حکومت کے تمام نعرے کھوکھلے ثابت ہوئے. اللہ کے فضل و کرم سے عوامی ہیرو میاں محمد نواز شریف نے ملک کو ترقی کی منزلوں پہ گامزن کرنے اور مہنگائی کی کمر توڑنے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی تھی اور مسلم لیگ ن کی حکومت میں بجلی اور مہنگائی کا بحران بھی نہ ہونے کے برابر تھا. پچھلے چند سالوں میں ملک بھر میں بجلی پیدا کرنے کے لیے کول پاور پروجیکٹ لگانے اور سی پیک جیسا شاندار شاہکار بنانے کا سہرا بھی مسلم لیگ ن کے سر ہی ہے اور موجودہ حکومتی غلط فیصلے آئندہ چند سالوں میں اسی حکومت کی گردن توڑ دیں گے. کیونکہ موجودہ حکومت کمزور شانوں کے سہارے پر کھڑی ہے اور حکومت کے اتحادی بنیادی نظریے پر متفق نہیں ہیں اور حکومت ایک ایک کر کے اپنے انتخابی نعروں سے بیک آؤٹ کر رہی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں