297

پاکپتن: پاکپتن ہومیوپیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بانی ہومیوپتھی ڈاکٹر ہانمن ڈے کے حوالہ سے تقریب 26 اپریل بروز جمعہ دن تین بجے پاکپتن ہومیوکالج میں منعقد ہوگی.ہومیو ڈاکٹر واجد علی.

پاکپتن(ڈاکٹرمحمد امین سے) پاکپتن ہومیوپیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بانی ہومیوپتھی ڈاکٹر ہانمن ڈے کے حوالہ سے تقریب 26 اپریل بروز جمعہ دن تین بجے پاکپتن ہومیوکالج میں منعقد ہوگی.یہ بات انفارمیشن سیکرٹری ہومیوڈاکٹر واجد علی نے میڈیا سےبات کرتے ہوئے کہی. انہوں نے بتایا کہ تقریب کی صدارت نائب صدر نیشنل کونسل برائے ہومیوپیتھی ہومیوڈاکٹر راو غلام مرتضی کریں گے جب کہ مہمان خصوصی سی ای او ھیلتھ ڈاکٹر رانا امتیاز ہوں گے اس موقع پر ضلع بھر سے ہومیوپیتھک ڈاکٹرز ولیڈی ڈاکٹرز، ہومیوپیتھک طلبہ وطالبات کے علاوہ سماجی تنظیمات کے اراکین و معززین شہر کی بڑی تعداد شریک ہوگی. تقریب میں فن ہومیوپیتھی اور ڈاکٹر ہانمن کی دکھی انسانیت کے لیے خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا جائے گا. تقریب سے ایسوسی ایشن کے عہدیداران، ہومیوڈاکٹرز اور دیگر خطاب کریں گے اور ڈاکٹر ہانمن کی خدمات کو سراہیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں