217

پاکپتن: قوم کے اصل معمار اساتذہ ہیں ان کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے. اعزاز احمد، ڈی پی آئی ایلیمنٹری.

پاکپتن (خرم شہزاد سے) قوم کے اصل معمار اساتذہ ہیں ان کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے ان خیالات کا اظہار ڈی پی آئی ایلیمنٹری پنجاب اعزاز احمد نے پنجاب ٹیچر یونین کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا وفد کی قیادت پنجاب ٹیچر یونین کے صدر ملک لطیف شہزاد نے کی وفد میں جنرل سیکرٹری میاں خدا بخش وٹو،چیئرمین لاہور میاں ریاض احمد و دیگر بھی موجود تھے اس موقع پرپنجاب ٹیچر یونین کے صدر ملک لطیف شہزاد نے ڈی پی آئی ایلیمنٹری پنجاب اعزاز احمدکو ڈی پی آئی کا چارج سنبھالنے پر مبارک باد دی پنجاب ٹیچر یونین کے وفد نے ڈی پی آئی کو اساتذہ کے مسائل پیش کئے اس موقع پر پنجاب ٹیچر یونین سے گفتگو کرتے ڈی پی آئی ایلیمنٹری پنجاب اعزاز احمد نے کہا کہ اساتذہ کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل ہونگے ان کے کوئی فائل نہیں روکی جائیگی انہوں نے کہا کہ تمام ان سروس پروموشن سنیارٹی کے مطابق میرٹ پر ہونگی .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں