211

پاکپتن: تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔چوہدری محمود علی، ڈی ایس پی ٹریفک

پاکپتن (ڈاکٹر امین سے)تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو سخت سزائیں دی جائیں گی ان خیالات کا اظہار نئے تعینات ہونے والے ڈی ایس پی ٹریفک چوہدری محمود علی نے جنرل بس اسٹینڈ تا کھادر نہر تجاوزات آپریشن کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انسپکٹر ٹریفک رانا محمد رستم ودیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ڈی پی او پاکپتن ماریہ محمود کی ہدایت پر شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کیلئے تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع کیا ہے،تجاوزات کے خلاف آپریشن کی میں خود مانیٹرنگ کررہا ہوں ،روزانہ کی بنیاد پر سڑکوں پر ناجائز تجاوازت ختم کروانے کیلئے تجاوزات آپریشن کیلئے بازاروں میں پیدل گشت کررہا ہوں، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہیشہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن بلا امتیاز جاری رہے گا۔ تجاوزات آپریشن کے دوران ڈی ایس پی ٹریفک چوہدری محمود علی نے خلاف ورزی کرنے والوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں