196

پاکپتن: حکومت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے. احمد کمال مان، ڈپٹی کمشنر.

پاکپتن (ڈاکٹر شاہد چشتی سے) ملکی ترقی کیلئے صحت مند معاشرہ بنیادی حثیت کا حامل ہے معاشرہ صحت مند ہوگا تو ملک مستحکم ہوگا صحت مند معاشرہ اپنی تعلیمی معاشی اقتصادی زمہ داریاں ادا کر سکتا ہے صحت کیلئے حکومت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے ضلعی ہیڈ کواٹر ہسپتال دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیف ایگز یکٹو آفسیر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر رانا امتیاز احمد ایم ایس ڈاکٹر امان اللہ ہیلتھ کمیٹی کے ممبران وقارفرید جگنو، مفتی حسیب الدین بابرسوشل ویلفیئر کے نمائندہ شوکت علی و دیگر موجود تھے چیف ایگز یکٹو آفسیر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر رانا امتیاز احمدنے ہسپتالوں اور مراکز صحت میں علاج معالجہ کے سلسلہ میں کیے جانے والے اقدامات سے متعلق تفصیلی طور پر بتایا ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے تمام شعبہ جات کا معائنہ کیا اور سٹاف کی حاضری اور صفائی ستھرائی کے عمل کا بھی جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے ایم ایس ضلعی ہیڈ کواٹر ہسپتال ڈاکٹر امان اللہ کو ہدایات جاری کیں کہ مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کریں اور انہیں مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور محکمہ صحت کے ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل سٹاف طے شدہ ایس اوپیز کے مطابق بھر پورا قدامات کریں اور مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ثمر آور کاو شیں کریں ، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے ضلعی ہیڈ کواٹر ہسپتال میں صفائی ستھرائی سے متعلق اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسے مزید بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں