276

پاکپتن: کلیانہ میں 7 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار.

پاکپتن ( بیورورپورٹ)پولیس نے زیادتی کے بعد زیادتی کے بعد کمسن بچے کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا جدید ٹیکنیکل وسائل کے ذریعے انتہائی قلیل وقت میں ملزم کو گرفتار کرلیا ڈی پی او ماریہ محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تھانہ کلیانہ کے علاقہ موضع کلیانہ میں محمد مقبول ولد سید محمد کے سات سالہ معصوم بچے محمد اعظم کو زیادتی کے بعد قتل کردیا جسکی نعش نالے سے برآمد ہوئی جس پر پولیس نے بلاتاخیر ہی نامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ نمبر 119/19 بجرم 302 ت پ درج کرلیا اور ایس پی انویسٹی گیشن سلیم احمد وڑائچ ڈی ایس پی صدر سرکل سعید انور اور ایس ایچ او تھانہ کلیانہ نوشیر کاٹھیا کی زیر نگرانی اس اندھا قتل میں میں ملوث ملزم کو ٹریس کرنے کیلئے ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے انتہائی قلیل وقت میں جدید ٹیکنیکل وسائل کے ذریعے اس اندھے قتل کے اصل ملزم غلام مصطفی ولد فیروز کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا ڈی پی او ماریہ محمود نے کہا کہ ضلع قصور میں زینب بی بی کے واقعہ سے مماثلت رکھنے والے اس وقوعہ کے ملزم کا سراغ لگانا پولیس کیلئے بہت بڑا چیلنج تھا جس میں مقامی پولیس نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اور مقامی معززین کے تعاون سے انتہائی محدود وسائل اور قلیل وقت میں ملزم ٹریس کرنا مقامی پولیس کی فرض شناسی اور پولیس پبلک کی ہم آہنگی کا منہ بولتا ثبوت ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں