227

ساہیوال: محمد نواز گوندل ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا گندم خریداری مراکز کا دورہ.

ساہیوال(خصوصی رپورٹ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)محمدنواز گوندل نے گندم خریداری مہم 2019ء کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے مختلف خریداری مراکز کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے پی آرسنٹرچیچہ وطنی سمیت دیگر گندم خریداری مراکز کادورہ کیا۔اس موقع پر انچارج سنٹر اسسٹنٹ فوڈکنٹرولر محمد مشتاق خاں بلوچ نے انہیں بریفنگ دی۔انہوں نے ہدایت کی کہ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز گندم خریداری مہم کے ذمہ دار انچارج ہیں اور وہ تمام خریدار ی مراکزپر کسانوں کی سہولیات کے لئے متعلقہ محکموں سے مل کر اقدامات کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ کسانوں سے حکومتی اہداف اور احکامات کے عین مطابق گندم خریدی جائے گی اور مہم کی شفافیت پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)محمدنواز گوندل نے گندم خریداری مراکز پر باردانہ کے حصول کے لئے کاشتکاروں سے درخواستوں کی وصولی کے عمل کا جائزہ لیا اور کاشتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے خریداری مراکز پرسہولیات بارے معلومات حاصل کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں