241

چشتیاں: مرحوم شاہ سوار بھٹی نے اپنی تمام ترزندگی اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کی خاطر خدمت خلق کے لیے وقف کیے رکھی.

چشتیاں (خصوصی رپورٹ) جناح پریس کلب رجسٹرڈ چشتیاں کےنائب صدر نثار احمد بھٹی ۔ الحاج محمد یوسف المدینہ نوریہ تاجیہ ٹریول ایجنسی والے کے والد محترم شاہ سوار بھٹی اچانک حرکت قلب بند ہونے سے زندگی کی بازی ہار گئے. ان کا نماز جنازہ چشتیاں سنٹرل پارک میں ادا کیا گیا نمازجنازہ مشہور شخصیت شیخ الحاج نور اور دعا ارقم روحانی کے سرپرست الحاج یعقوب نے کروائی۔ جناح پریس کلب کے سرپرست مرزا لیاقت بیگ، چیرمین رانا اصغر، صدر چوہدری فقیر حسین، جنرل سیکرٹری رانا شاھد عظیم اور جناح پریس کلب رجسٹرڈ کے تمام عہدیدران و ممبران سمیت انجمن تاجران و سیاسی سماجی و موباٸل ایسوسی ایشن کے اراکین نے شرکت کی مرحوم نے عرصہ 25 سال مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں رہنے کی سعادت حاصل کی. مرحوم نے اپنی تمام تر زندگی اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کی خاطر خدمت خلق کے لیے وقف کیے رکھی. چیف ایڈیٹر ماہنامہ بریلینٹ اور بریلینٹ کی تمام ٹیم دعا گو ہے کہ اللہ پاک مرحوم شاہ سوار بھٹی کے درجات بلند فرمائیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں