215

ساہیوال: عام آدمی درختوں کی حفاظت کرے اور ملک کو سرسبز بنانے میں اپنا حصہ ڈالے. محمد زاہد اکرم.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ)ایڈیشنل کمشنر کوارڈنیشن محمد زاہد اکرام نے کہا ہے کہ عوام کو درختوں کی اہمیت اور ان کے مثبت ماحولیاتی اثرات سے متعلق آگہی دینے کی اشد ضرورت ہے تاکہ عام آدمی درختوں کی حفاظت کرے اور ملک کو سرسبز بنانے میں اپنا حصہ ڈالے ۔انہوں نے یہ بات کمشنر آفس میں محکمہ لوکل گورنمنٹ کے زیراہتمام پودے لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اظہر دیوان ،ڈویژنل فاریسٹ آفیسر ملک وسیم سجاد اور ایکسین لوکل گورنمنٹ عثمان لاشاری بھی ان کے ہمراہ تھے ۔انہوں نے کلین اینڈ گرین مہم کو کامیاب بنانے کیلئے معاشرے کے تمام طبقات کو شامل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ درخت ہماری بقا اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جس کیلئے منظم آگہی مہم چلائی جانی چاہیے ۔انہوں نے محکمہ لوکل گورنمنٹ اور محکمہ جنگلات کی طرف سے بہار کی شجر کاری مہم کے اہداف حاصل کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا تا ہم ہدایت کی کہ لگائے گئے پودوں کی مناسب دیکھ بھال کیلئے مربوط لائحہ عمل تیار کیا جائے اور متعلقہ اداروں کو مناسب تربیت بھی فراہم کی جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں