199

پاکپتن: ہر فرد کوسچے و قومی جذبوں کے ساتھ ملکی ترقی کیلئے متاثر کن کردار ادا کرنا ہوگا. میک پاکستان گرین کی شجر کاری مہم کے دوران گفتگو.

پاکپتن (ڈاکٹر محمد امین سے) جذبہ حب الوطنی کو پروان چڑھانا ہوگااور ہر فرد کوسچے و قومی جذبوں کے ساتھ ملکی ترقی کیلئے متاثر کن کردار ادا کرنا ہوگا اقتصادی و معاشی ترقی کیلئے صحت مند طرز زندگی بہت ضروری ہے میک پاکستان گرین ملک کو سر سبز و شاداب بنانے کیساتھ اس کے ثمرات سے صاف شفاف آب ہوا دستیاب ہوگی ان خیالات کا اظہارمہمانِ خصوصی سوزوکی موٹرز سیلز منیجر محمد کاشف اقبال نے سوزوکی پاکپتن موٹرز اور میک پاکستان گرین کی جانب سے گورنمنٹ ہائی سکول 29ایس پی میں شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودے لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی ایس ایم محمدوسیم جاوید پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول 29ایس پی ڈاکٹر محمد اسحاق خاں آسی چوہدری امداد علی CEOسوزوکی پاکپتن موٹرز چوہدری محمد افضل چوہدری عادل سیلزمنیجر نوید احمد سروس منیجر محمدغلام مرتضٰی سیکورٹی انچارج افضل محمودیوزکارمنیجر سلمان علی صدرپاکستان گرین چوہدری عفان کمبوہ سمیت کثیر تعداد نے شرکت کی مقررین نے کہا کہ شجر کاری اور گرین اینڈ کلین مہم ترقی و استحکام پاکستان کی کلید ہے صاف و سر سبز پاکستان مہم کی کامیابی مشترکہ کاوشوں سے ہی ممکن ہے اور ہر شہری اپنے حصے کے نہ صرف پودا لگائے بلکہ اس کی متواتر طریقے سے آبیاری بھی کرے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں