245

پاکپتن: ڈھکی بابا فرید پر پراسرار طور پر قدیم کنواں دریافت. TMA نے مٹی ڈال کربند کردیا.

پاکپتن (محمد علی رحمانی سے) ڈھکی بابا فرید قد یمی مسجد تغلق بادشاہ کے قریب پر اسرار طور قدیم کنواں دریافت. ڈھکی پر پراسرار طور جگہ دھنس گئی جس سے مقامی لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی. ایسا لگتا ہے کہ یہاں قدیم دور میں کنواں ہوتا ہوگا جو کہ بظاہر تہہ خانہ معلوم ہوتا ہے۔ کچھ عرصہ قبل بھی ڈھکی کی جگہ سرک جانے اور مٹی کا تودہ گرنے سے تین ہلاکتیں ہو چکی ہیں. اس کے باعث ڈھکی کے مکینوں میں موجودہ صورتحال سے تشویش کی لہر پائی جاتی ہے. اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں اور میونسپل کمیٹی کے عدیداران چیئرمین بلدیہ موقع پر پہنچ گئے. TMAکے عملہ نے مٹی ڈال کر اسے بند کردیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں