230

ساہیوال: چیمبر آف کامرس کے زیر انتظام ہیپاٹائٹس کیمپ، 778 بلڈ ٹیسٹ، 31 ہیپاٹائٹس B جب کہ 240 ہیپاٹائٹس Cسے متاثر نکلے.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) ساہیوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر راشد حمید چوہدری نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت کو اسلام کے آفاقی اصولوں میں بلند مقام دیا گیا ہے، اس عمل میں پورا اْترنااللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل ہونے کے مترادف ہے جس کی خواہش اس فانی دنیا میں ہر مسلمان کو ہونی چاہئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیپاٹائٹس کیمپ کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کیا جو ساہیوال چیمبر اور ایک مقامی نجی لیبارٹری کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مستحق اور نادار افراد معاشرے کا انتہائی اہم حصہ ہیں جنہیں صحت کی سہولتیں پہنچانا ایک قومی فریضہ ہے اور مخیر حضرات کو اس سلسلے میں خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے آگے بڑھ کر حکومت کا ہاتھ بٹانا چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ کیمپ میں 778 لوگوں کا بلڈ ٹیسٹ کیا گیا جن میں سے 312 لوگوں میں ہیپا ٹائٹس کی مثبت رپورٹ آئی۔مزید ٹیسٹوں کیلئے 271 لوگوں کے خون کے نمونے بجھوائے گئے جن میں سے 31 شہریوں کو ہیپاٹائٹس بی جبکہ 240 افراد کے خون میں ہیپاٹائٹس سی پایا گیا۔ راشد حمید چوہدری نے مزید بتایا کہ مثبت رپورٹ آنیوالے تمام شہریوں کا بلامعاوضہ علاج معالجہ کیا جائے گا اور چیمبر کے تعاون سے تمام ادویات کی مفت فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔واضح رہے کہ شہر کے سماجی و عوامی حلقوں نے ساہیوال چیمبر کی اس کارروائی کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے اسے جاری رکھنے اور اس کا دائرہ کار دیہات تک پھیلانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

ساہیوال: چیمبر آف کامرس کے زیر انتظام ہیپاٹائٹس کیمپ، 778 بلڈ ٹیسٹ، 31 ہیپاٹائٹس B جب کہ 240 ہیپاٹائٹس Cسے متاثر نکلے.” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں