360

پاکپتن: پاکپتن ہومیوپیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن کے زیر انتظام ہانمن ڈے کے حوالہ سےتقریب کا انعقاد، سی ای او ھیلتھ ڈاکٹر رانا امتیاز ودیگر کا خطاب.

پاکپتن(عبدالرووف سے) بانی ہومیوپیتھی ڈاکٹر ہانمن بلا شبہ عظیم انسان تھے جنہوں نے اتنا اچھا طریقہ علاج دریافت کرکے دکھی اور بیمار انسانیت کی تکالیف میں کمی کے لیے ایک جدید اور موثر نظام پیش کیا. ہومیوپیتھ اپنے سسٹم کے مطابق پریکٹس کریں ان کو کوئی تنگ نہیں کرےگا. بی پی آپریٹس، اسٹیتھوسکوپ، تھرمامیٹروغیرہ کے استعمال کا ان کو پورا پورا حق حاصل ہے. ڈسٹرک ھیلتھ اتھارٹی ہومیوپیتھی کی مکمل سرپرستی کے لیے ہمہ وقت حاضر ہے. ان خیالات کا اظہار سی ای او ڈسٹرکٹ ھیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر رانا محمد امتیاز نے پاکپتن ہومیوپیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن و پاکپتن ہومیوپیتھک میڈیکل کالج کے اشتراک سے منعقدہ ہانمن ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. تقریب کی صدارت سرپرست اعلیٰ ہومیوڈاکٹر محمد امین ظفر اور سرپرست ہومیوڈاکٹر محمد ظفر اقبال نے ادا کئے جبکہ سی ای او ھیلتھ ڈاکٹر رانا امتیاز و ڈاکٹر سید عامل شاہ مہمان خصوصی تھے. تقریب میں ہومیوڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی نے نقابت کے فرائض سرانجام دیئے. تقریب سے ڈسٹرکٹ مینجر پنجاب ھیلتھ فسیلیٹیز مینیجمنٹ کمیٹی (پرائمری اینڈ سیکنڈری ھیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ) پاکپتن ڈاکٹر سید عامل شاہ، میڈیک سوشل آفیسر سید شبیر الحسن شاہ، مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان سوشل ایسوسی ایشن حکیم لطف اللہ، ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ ہومیوڈاکٹر محمد امین ظفر، سرپرست ہومیوڈاکٹر محمد ظفر اقبال، صدرہومیوڈاکٹر میاں غلام مرتضیٰ، پرنسپل ہومیوپیتھک ڈاکٹر محمود ریاض جوئیہ، سینئر نائب صدر ہومیوڈاکٹر احمد شیر کانجو، نائب صدر ہومیوڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی، ہومیوڈاکٹرغلام علی ڈھڈی، ہومیوڈاکٹر طاہر سعید، چیئر مین ایجوکیشن ونگ ہومیوڈاکٹر محمد اکرم چوہدری، ہومیوڈاکٹرآفتاب ہاشمی، ہومیوڈاکٹر فیاض احمد، ہومیوڈاکٹر واجد علی، پرنسپل العزیز ہومیوپیتھک میڈیکل کالج ہومیوڈاکٹر لیاقت علی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے بانی ہومیوپیتھی ڈاکٹر ہانمن کی گران قدر خدمات اور ان کی شخصیت پر روشنی ڈالی اور ان کو بھر پور خراج عقیدت پیش کیا. تقریب کے آخر میں ڈاکٹر ہانمن کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور کے لیے دعا کی گئی. اس موقع پرہومیوپیتھک ڈاکٹرزو لیڈی ڈاکٹرز، حکماء ، ڈاکٹرز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں