230

ساہیوال: ضلعی انتظامیہ ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کو ہر ممکن سہولیات کو یقینی بنائے گی. محمد زمان وٹو، ڈپٹی کمشنر.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ)ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے کہا ہے کہ اسلام امن اور سلامتی کا مذہب ہے اور اقلیتوں کے حقوق کے مکمل تحفظ کا ضامن ہے ،بین المذاہب ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے تا کہ دشمنوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جا سکے جو پاکستان کو نقصان پہچانا چاہتے ہیں، ضلعی انتظامیہ ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کو ہر ممکن سہولیات کو یقینی بنائے گی تا کہ وہ اپنی مذہبی رسومات خوش اسلوبی سے ادا کر سکیں ۔انہو ں نے یہ بات اپنے دفتر میں بین المذاہب ہم آہنگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ڈی پی او کپیٹن (ر) محمد علی ضیاء ،اے ڈی سی جی فاروق اکمل ،معروف عالم دین سید ضیاء اللہ شاہ بخاری ،بشپ آف ساہیوال ابراہام عظیم ڈنیئل ،قاری بشیر احمد ،قاری غلام رسول ،دلبر جانی اورپادری عدیل ڈنیئل نے بھی شرکت کی ۔انہوں نے کہا کہ حضور ﷺ نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کی پاسداری کی تلقین کی اور جب نجران کا مسیحی 60رکنی وفد مدینہ آیا تو انہیں مسجد نبوی میں عبادت کی اجازت دی جبکہ حضرت عمر نے معاشی مشکلات کا شکار مسیحی افراد کا وظیفہ مقرر کیا۔ڈی پی او کپیٹن (ر) محمد علی ضیاء نے بتایا کہ ضلع ساہیوال میں پچھلے 5ماہ کے دوران جرائم کی شرح کم اور انہیں ٹریس کرنے کی شرح میں اضافہ ہوا ہے جو پولیس کے اعتماد میں اضافے کا غماز ہے ۔پولیس ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کی جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائے گی ۔سید ضیاء اللہ شاہ بخاری نے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں بتایا کہ اسلام نے سب سے زیادہ اقلیتوں کے حقوق پر زور دیا ہے اور اسلام میں دھونس اور زبر دستی کر کے مذہب تبدیل کرنے کی کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری نے ملک کے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں جو گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں وہ قابل قدر ہیں ۔اجلاس میں مسیحی برادری کی نمائندگی کرتے ہوئے بشپ آف ساہیوال ابراہام عظیم ڈنیئل نے کہا کہ ساہیوال میں مثالی مذہبی ہم آہنگی جس پر وہ علماء کرام کے تعاون کے مشکور ہیں ۔انہو ں نے نئی نسل میں برداشت اور بھائی چارے کے فروغ کے لئے سکولز اور کالجز میں سیمینار کروائے جائیں جہاں علماء کرام اور پادر ی حضرات مشترکہ خطاب کریں۔ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے مسیحی برادری کو یقین دلایا کہ ایسٹر کے موقع پر صفائی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے ۔انہو ں نے مسیحی ملازمین کو 22اپریل بروز پیر کو چھٹی کرنے اور 16اپریل کو تنخواہوں کی ادائیگی کی یقین دہانی کرائی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں