255

پاکپتن: حکمت کی دکان پر کام نہ کرنے پر مبینہ غندہ گرد عناصر کی حکیم محمد شفیق احمد کو دھمکیاں.

پاکپتن (وقار فرید جگنو سے)حکمت کی دوکان پر زبردستی کام نہ کرنے پر مبینہ غنڈہ گرد عناصر کی معروف حکیم سماجی رہنما کو دھمکیاں بھر بازار میں زدوکوب کیا تفصیلات کے مطابق معروف حکیم و سماجی کارکن حکیم محمد شفیق احمد نے بتایا کہ گیلانی دواخانہ جمال چوک کے ساتھ حکمت کرنے کا اقرار نامہ طے کیا صورتحال بہتر نہ ہونے کی وجہ سے میں اقرار نامہ منسوخ کر دیا اور اسکی تحریری اطلاع بھی دے دی مگر زمان عمران حسین ولد سید علی حسین شاہ اسامہ قاسم ولد قاسم کھوکھر، محمد شعبان ولد طال حسین جٹ عثمان داوخانہ والے وغیرہ میرے خلاف ہوگے اور مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کردیں، دو روز قبل ملزمان نے مجھے فوارہ چوک میں گھیر لیا اور زدوکوب کیا اور زبردستی دوکان میں لے جانے کی کوشش کی ، معروف حکیم و سماجی کارکن حکیم محمد شفیق احمدنے کہا کہ میں نے اس بابت درخواست بھی دے دی ہے اعلیٰ حکام مجھے انصاف اور تحفظ دیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں