224

پاکپتن: محنت کش نوجوان فیاض کو جہاز بنا کر اڑانا مہنگا پڑگیا. پولیس نے دھر لیا، عدالت سے رہائی ملی.

پاکپتن (ڈاکٹر محمد امین سے)محنت کش نوجوان کو جہاز بنا کر اڑانا مہنگا پڑگیا فیاض منی جہاز بنا کر اڑانے کیلئے جوں ہی سڑک پر آیا، پولیس نے اٹھایا اور حوالات میں ڈال دیا. اے ایس آئی کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔ جہاز بنانے والے پاکپتن کے گاؤں 32ایس پی تابر کا رہائشی فیاض کے خلاف درج کیئے گئے مقدمہ میں پولیس کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نوجوان فیاض نے بغیر کسی پرمٹ یا حکومتی اجازت نامہ کے ایک منی جہاز بنایا اور 50 ایس پی گاؤں کے قریب اڑاتا رہا۔پولیس کا ایف آئی میں یہ بھی کہنا تھا کہ ملزم نے پرواز کے دوران جہاز کے خطر ناک کرتب بھی دکھائے، اور اس دوران کوئی حادثہ بھی پیش آسکتا تھا جس کی وجہ سے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے، مقدمہ تھانہ رنگ شاہ کے ایک اے ایس آئی کی مدعیت میں درج کیا گیا. بعد ازاں پولیس نے نوجوان کو عدالت میں پیش کیا جج نے 3 ہزار روپے جرمانہ کے عوض رہائی کا پروانہ جاری کردیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں