253

کمیر: عرس حضرت خواجہ محمد پناہ جاری، دونمبر دھندہ کرنے والے گروہ متحرک، منشیات،جوا سر عام جاری.

کمیر(ڈاکٹر فیاض سے)عرس حضرت خواجہ محمد پناہؒ کی آمد پر دو نمبر دھندہ کرنے والے گروہ متحرک، منشیات، جواء اور مضر صحت اشیاء کی فروخت جاری سرعام، کمشنر وڈی سی ساہیوال اور ڈی پی او ساہیوال سے کاروائی کا مطالبہ۔ عرس حضرت خواجہ محمد پناہؒ کمیرشریف کی آمد پر دو نمبر دھندہ کرنے ولے گروہ متحرک ہو گئے ہیں۔ منشیات فروشوں نے عرس پر مبینہ طور پر شراب، چرس، افیون اور نشے کے ٹیکے فروخت کر نے شروع کر رکھے ہیں اور رات کو خاص ڈیروں پرجوا ہوتا ہے۔ مقامی پولیس علم ہونے کے باوجود کارروائی سے گریزاں ہے۔ دوسری طرف جعلی مشروبات، سگریٹ، آئس کریم، لاغر اور بیمار جانوروں کا گوشت، کیمیکل سے تیار شدہ دودھ اور کھوئے کی بھی فروخت دھڑلے سے جاری ہے۔ عرس پر آنے والے زائرین ناقص وغیر معیاری اشیاء خوردونوش کے استعمال سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں