204

چشتیاں: تعلیم کے ساتھ تربیت بھی ضروری ہے. ملک مظفر اعوان کا دی کنٹری اسکول اینول ایوارڈ تقریب سے خطاب.

چشتیاں (نثاراحمدبھٹی سے) دی کنٹری سکول اینول ایوارڈ تقریب ملن میرج ھال میں منعقد کی گئی تقریب کا أغاز تلاوت قرأن پاک و نعت رسول مقبولﷺ سے ہوا۔ تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر ملک مظفر اعوان و بریگیڈئیر ستارہ امتیاز و ڈائریکٹر ایجوکيشن پاکستان رینجر أف پنجاب لاھور محمد سلیم قادر نے بھی خصوصی شرکت کی۔ سالانہ ایوارڈنگ فنکشن میں بچوں نے تقاریر اور ٹیبلو شو پیش کرتے ہوۓ مہمانوں سےخوب داد وصول کرتے ھوئے رونق کو دوبالا کردیا. نئی نسل کو بے راہ روی سے روکنے کے لیے بچوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ھوئے والدین کو خاص پیغامات دئیے. سالانہ امتحانات میں پوزیشن ھولڈر بچوں کو شیلڈ انعامات اور اعزازی سرٹیفکیٹ دیتے ھوئے حوصلہ افزائی بھی کی گئی. مہمان خصوصی ملک مظفر اعوان نے کہا ہم صرف اور صرف تعلیم پر دھیان دیتے ہیں۔ جب کہ جتنی تعلیم پر اہمیت ضروری ھے اتنی ہی تربيت بھی ضروری ھے تعلیم ھر شعبہ زندگی میں بہت اھمیت رکھتی ھےچیف گیسٹ بریگیڈئیر محمد سلیم قادر کو دی کنٹری سکول کے مینجنگ ڈائریکٹر امتیاز حسین اور پرنسپل فوزیہ امتیاز نے سپیشل ایوارڈ پیشں کرتے ھوئے سب مہمانوں کا شکریہ ادا کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں