234

ساہیوال: ساہیوال میڈیکل کالج میں 9 ویں سالانہ سٹوڈنٹس ویک کی تقریبات.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) ساہیوال میڈیکل کالج میں 9ویں سالانہ سٹوڈنٹس ویک کی تقریبات کا اہتمام ہواجس میں طلبا و طالبات نے مختلف مقابلوں میں بھر پور حصہ لیا- تقریبات کی صدارت پرنسپل ڈاکٹر محمد طار ق نے کی جبکہ پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد قریشی، پروفیسر ڈاکٹر محمد احسان الحق اور دیگر فیکلٹی ممبران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پہلے دن کے مقابلوں میں، مقابلہ حسن قرآت، مقابلہ حسن نعت اور انگریزی تقاریر شامل تھے۔ دوسرے دن مقابلہ ملی نغمہ جات اور “اب یزید وقت کو سر کٹا کر کون بھیجے گا” کے موضوع پر اردو تقاریر کا انعقاد ہوا۔ تیسرے دن مشاعرہ، بیت بازی، پنجابی ٹاکرا کے دلچسپ مقابلوں کے ساتھ ساتھ کلچرل نائٹ کا انعقاد ہوا جس میں طلبا نے مختلف ثقافتوں کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی پرفارمنسز سے رنگ بکھیرے جب کہ آخری دن طلبا و طالبات کے درمیان فوٹوگرافی، پینٹنگ اور کیلی گرافی کے مقابلے منعقد ہوے۔ ڈرامہ نائٹ کے موقع پر مختلف سماجی موضوعات پر فکر انگیز مقابلے پیش کیے گئے۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد طارق نے منتظمین طلبا و اساتذہ اور تمام شرکاء کی کاوشوں کو سراہا اور طلبا و طالبات میں تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ پر زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں