266

ساہیوال: یونیورسٹی آف ساہیوال میں جاب فیئر کا انعقاد، سیلولر کمپنی نے انٹرویو کیئے اور جابز آفر کیں.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) یونیورسٹی آف ساہیوال میں جاب فیئر کا انعقاد، معروف موبائل کمپنی نے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن سے طلباء و طالبات سے انٹرویو کیے، جاب فیئر کا اہتمام سربراہ شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر شہیرہ امین نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونیوالے طلباء و طالبات کو فوری جاب کی دستیابی کیلئے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن میں جاب فیئر کا انعقاد کیا گیا جس میں موبائل فون تیار کرنیوالی معروف کمپنی نے انٹرویو کیے اور طلباء و طالبات کو جاب آفرز کیں۔ فائنل سمسٹر کے طلباء و طالبات نے بھر پور جوش و خروش سے جاب فیئر میں شرکت کی اور اسے یونیورسٹی کی طرف سے ایک احسن قدم قرار دیا کہ ایم بی اے یا بی بی اے کرنیوالے سٹوڈنٹس کو فوری ملازمت حاصل ہو گی جس سے طلباء و طالبات کا اپنے شعبے اور یونیورسٹی پر اعتماد میں اضافہ ہو ا۔ شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کی سربراہ ڈاکٹر شہیرہ امین نے بتایا کہ مذکورہ کمپنی ہر سال یونیورسٹی میں جاب فیئر کا انعقاد کر کے طلبا ء و طالبات کو ملازمتیں فراہم کرتی ہے جو ایک اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مستقبل میں ہونیوالے جاب فیئر میں دوسری ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی تا کہ اس جاب فیئر کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جا سکے اور طلباء و طالبات کو اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا فوری موقع مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں