222

پاکپتن: سوسائٹی فارھیلتھ ایجوکیشن اینڈ انوائرمینٹل پروٹیکشن کے الیکشن، پروفیسرعبد الرشید صدرڈاکٹڑ رانا محمد امتیاز جنرل سیکرٹری منتخب.

پاکپتن(بیورورپورٹ) سوسائٹی فارھیلتھ ایجوکیشن اینڈ انوائرمینٹل پروٹیکشن کے الیکشن، پروفیسرعبد الرشید صدرڈاکٹڑ رانا محمد امتیاز جنرل سیکرٹری منتخب.تفصیلات کے مطابق سوسائٹی فار ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن انوائرمینٹل پروٹیکشن پاکپتن کے الیکشن کے سلسلہ میں اجلاس مجلس عام پاکپتن پیرامیڈیکل کالج میں منعقد ہوا. جس میں اراکین نے شرکت کی الیکشن کی نگرانی میڈیکل سوشل آفیسر سید شبیر الحسن شاہ نے کی جب کہ چیف الیکشن کمشنر کے فرائض معروف سماجی شخصیت حکیم لطف اللہ نے ادا کئے ان کی معاونت صدر پریس کلب پاکپتن وقارفرید جگنو نے کی. اجلاس میں باہمی اتفاق رائے سے عہدیداران کا چناو عمل میں لایا گیا. جس کے مطابق پروفیسر عبدالرشید صدر، سیئنر نائب صدر سید عامل شاہ، نائب صدر ڈاکٹر خالد اور ڈاکٹر محمود ریاض جوئیہ، ڈاکٹر رانا امتیاز جنرل سیکرٹری، سلطان منیر بھٹی جائنٹ سیکرٹری جبکہ ظفر ایڈووکیٹ فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے لیڈی ڈاکٹر اسما امتیازچیئر مین مجلس عاملہ ودیگر کا انتخاب عمل میں لایا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں