230

عارفوالہ: رمضان المبارک کے آنے سے پہلے سبزیوں کے ریٹ آسمان کو چھونے لگے.

عارفوالہ (خصوصی رپورٹ) رمضان المبارک کے آنے سے پہلے سبزیوں کے ریٹ آسمان کو چھونے لگے. سبزیاں فروٹ مہنگے داموں بیچنے کا سلسلہ جاری ہے. سبزی اور فروٹ شاپ دکانداروں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سبزیاں اور فروٹ منڈی سے مہنگے داموں خریدنی پڑتی ہیں. دکانداروں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ منڈی کے آڑھتیوں کے ساتھ مل کر ریٹ لسٹ جاری کرتی ھے. منڈی ریٹ سے کم ریٹ پر لسٹ جاری کی جاتی ہے جس کی وجہ سے مجبوراً ہمیں سبزی اور فروٹ مہنگے داموں فروِخت کرنا پڑتا ھے. دکانداروں کا کہنا ہے کہ سبزی فروٹ خرید ریٹ سے معقول منافع لے کر فروخت کرنے پر انتظامیہ ہمیں بھاری جرمانے کرتی ہے جو کہ ہمارے ساتھ سراسر نا انصافی ہے. دکانداروں نے کمشنر ساہیوال، ڈپٹی کمشنر پاکپتن، اسسٹنٹ کمشنر عارف والا اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سبزی اور فروٹ کے ریٹ کم کیئے جائیں اور ریٹ لسٹ منڈی ریٹ کے مطابق جاری کی جائے. ایسے ریٹ طے کئے جائیں جو کہ عام آدمی کی پہنچ میں ہوں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں