280

پاکپتن: معروف روحانی شخصیت علامہ مفتی شیر محمد نقشبندی مجددی کا آٹھواں سالانہ عرس مبارک 18اپریل کو ہو گا.

پاکپتن (ڈاکٹڑ محمد امین سے) معروف روحانی شخصیت علامہ مفتی شیر محمد نقشبندی مجددی کا آٹھواں سالانہ عرس مبارک 18اپریل کو ہو گا ان خیالات کا اظہار خانقاہ اسدیہ فرید نگر پاکپتن کے ناظم الامورصاحبزادہ مفتی محمد زاہد اسدی نے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بانی جامعہ صدیقیہ خانقاہ اسدیہ شیخ ا لحدیث معروف روحانی شخصیت علامہ مفتی شیر محمد نقشبندی مجددی کا آٹھواں سالانہ عرس مبارک اور پہلا سالانہ جلسہ دستار فضیلت و تقسیم اسناد و تقریب ختم بخاری 18اپریل بروز جمعرات بمقام خانقاہ اسدیہ محلہ فرید نگر پاکپتن میں ہونگے انہوں نے کہا کہ18اپریل بروز جمعرات بعد نماز عصر تا مگرب دراس بخاری شریف و ختمات اور بعد نماز مغرب تا عشاء خطبات و دستار فضیلت و تقسیم اسناد ہو ں گی خانقاہ اسدیہ فرید نگر پاکپتن کے ناظم الامورسہارا ویلفیئر سوسائٹی کے صدر اسدیہ فانڈیشن کے صدر صاحبزادہ مفتی محمد زاہد اسدی نے میڈیا تاجران سول سوسائٹی وکلاء سمیت تمام شہریوں کو بھر پور شرکت کی دعوت دی ہے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں