235

ساہیوال: بغیر ہیلمٹ سفرکرنیوالے پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کافیصلہ،حکم نامہ جاری.

ساہیوال(خصوصی رپورٹ) بغیر ہیلمٹ سفرکرنیوالے پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کافیصلہ،حکم نامہ جاری،عملدرآمد کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے ۔اس امر کااظہارڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال پیر ریاض احمد نے اپنے دفترمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ریڈرانیس احمد ،انچارج لائسنس برانچ محمدزوارحسین بھٹی ،انچارج ایجوکیشن ونگ عامرشہزادچیمہ اورمحمدنوربھی موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ ٹریفک پولیس اپنے فرائض عبادت سمجھ کر ادا کر رہی ہے۔ عوام کی خدمت اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہاکہ شہریوں کو ہیلمٹ کی پابندی کرانے کیلئے ضروری ہے کہ موٹرسائیکل سوارپولیس اہلکاربھی ہیلمٹ کی پابندی کریں۔اس ضمن میں پولیس ملازمین کوموٹرسائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ پہننے کیلئے تحریری حکم نامہ جاری کردیاہے جس پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو بغیر ہیلمٹ کے سفرکرنیوالے پولیس ملازمین کیخلاف کارروائی کریگی۔انہوں نے کہاکہ ڈی پی اوساہیوال کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کاوژن ہے کہ قانون سب کیلئے برابرہے جس پر عملدرآمد کراناہماری ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہاکہ انسانی جان کا کوئی نعم البدل نہیں ،کسی بھی ناگہانی حادثہ کی صورت میں ہیلمٹ موٹرسائیکل سوار کو خطرناک دماغی چوٹ سے محفوظ رکھتاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں