228

ساہیوال: شیخ محمد یونس دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے جو گراں قدر خدمات سر انجام دے رہے ہیں وہ دوسروں کے لئے مشعل راہ ہیں۔عارف انور بلوچ. کمشنر.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈائلسز سنٹر میں روزانہ 120مریضوں کا مفت ڈائلسز کیا جا رہا ہے جس پر روزانہ 3لاکھ روپے خرچ ہوتے ہیں ،پنجاب حکومت سنٹر کی ضروریات پورا کرنے کے لئے گرانٹ کی ادائیگی یقینی بنائے گی تا کہ غریب عوام کو ملنے والی سہولیات جاری رہیں، شیخ محمد یونس دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے جو گراں قدر خدمات سر انجام دے رہے ہیں وہ دوسروں کے لئے مشعل راہ ہیں ۔ان باتوں کا اظہار کمشنر ساہیوال ڈویژن عارف انور بلوچ نے ڈائلسز سنٹر کے دورے کے دوران کہی جس میں انہوں نے سنٹر میں فراہم کی گئی سہولیات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا ۔انہو ں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے ساتھ باہمی اشتراک کے معاہدے پر بھی جلد دستخط کویقینی بنایا جائے گا ،واضح رہے کہ سال 2017-18میں صوبائی حکومت نے ڈی ایچ کیو کے ڈائلسز سنٹر کے لئے ایک کروڑ 61لاکھ روپے کی گرانٹ دی جبکہ موجودہ مالی سال کے دوران ا بتک 81لاکھ روپے فراہم کئے جا چکے ہیں ۔کمشنر عارف انور بلوچ کے دورے کے موقع پر امریکہ سے آئے ہوئے ایک مخیر شخص عرفان سکھیرا نے ڈائلسز سنٹر کے لئے ایک مزید مشین عطیہ کرنے کا اعلان کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں