212

ساہیوال: ٹیکس کی ادائیگی ہر ذمہ دارشہری پر فرض ہے او رملکوں کی ترقی ٹیکس وصولی سے مشروط ہے. محمد زمان وٹو. ڈپٹی کمشنر.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ)ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے کہا ہے کہ ٹیکس کی ادائیگی ہر ذمہ دارشہری پر فرض ہے او رملکوں کی ترقی ٹیکس وصولی سے مشروط ہے ،پاکستان کو قرضوں سے نجات دلانے کے لئے ضروری ہے کہ ہر فرد اپنے ذمہ کا ٹیکس ایمانداری سے ادا کریں ۔انہوں نے یہ بات ٹیکس ڈے کے حوالے سے ہونے والی ایک واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ساہیوال نے کیا تھا ۔واک ایکسائز آفس سے شروع ہو کر ساہیوال چیمبر پر اختتام پذیر ہوئی جس میں ڈائریکٹر ایکسائز احمد سعید ،ای ٹی اوز خالد ظہور گجر اورمہر عبدالرحمن مسعود،ساہیوال چیمبر کے صدر راشد حمید چوہدری ،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اظہر دیوان ،بی آر اے کے انفورسمنٹ آفیسر عامر فاروق اور دوسرے محکموں کے افسران ،اہلکاران ،صحافیوں اور عام شہریوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ٹیکس کی وصولی سے ہی مشروط ہے اور جس قوم نے بھی ترقی کی ہے وہ شہریوں کی طرف سے ادا کئے گئے ٹیکسوں کے ہی مرحون منت ہے ،کوئی ملک قرض لے کر ترقی نہیں کر سکتا اور نہ ہی عوام خوشحال ہو سکتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی طرف سے مختلف مدات میں ٹیکس جمع کرانے والے شہریوں کی سہولیات کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا اور زور دیا کہ جو شخص ٹیکس جمع کروانے آئے اسے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں