278

پاکپتن: اچھی اور معیاری ادویات دینے والے فارماکمپنیوں کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے. ڈاکٹر امتیاز رانا. سی ای او ہیلتھ.

پاکپتن ( بیورورپورٹ)اچھی اور معیاری ادویات دینے والے فارماکمپنیوں کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے ان خیالات کا اظہار سی او ہیلتھ ڈاکٹر امتیاز احمدرانا نے ہسپتال روڑ پر قائم فضل فارماکے افتتاح کے موقع پر کیا اس موقع پر سی او ہیلتھ ڈاکٹر امتیاز احمدراناسابق ایس پی میاں خورشید بودلہ، میاں ریاض بودلہ، فضل فارما کے چیف ایگزیکٹو خرم ریاض بودلہ، پریس کلب پاکپتن کے صدر وقارفرید جگنو، بار ایسوسی ایشن کے صدر راؤ محمد اکرم نے افتتاح کیا افتتاحی تقریب میں بریگیڈئیر ریاض، ڈاکٹر مظہر سعید، سمیت مختلف شخصیات موجود تھیں، سی او ہیلتھ ڈاکٹر امتیاز احمدرانا نے کہا کہ فضل فارماایک معروف نام ہے یہ اپنی کوالٹی کی وجہ سے پورے پاکستان میں اپنی پہچان رکھتا ہے، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فضل فارما کے چیف ایگزیکٹو خرم ریاض بودلہ نے کہا کہ فضل فارما ہسپتال روڑ میں معیاری اور ٹمپریچر کے مطابق ادویات ملیں گیں فضل فارما میں فارما اسسٹنٹ کی سہولت موجود ہے اور ہماری سروس 24گھنٹے ہو ں گیں، جو ادویات فوری فراہم نہ ہوں ان کی فراہمی کو 24گھنٹے میں ممکن بنایا جائےگا انہوں نے کہا کہ بغیر کسی سروس چارجز کے ہماری ہوم ڈلیوری کی سہولت بھی ہو گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں