239

پاکپتن: قائم مقام گورنروسپیکر پنجاب اسمبلی سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کی پاکپتن آمد کے موقع پر شہر بھر کی بجلی بند کر دی گئی. 22 گاڑیوں کے پروٹوکول میں دربار شریف پر حاضری دی.

پاکپتن (خرم شہزاد سے)گذشتہ روز قائم مقام گورنر، سپیکر پنجاب اسمبلی، سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کی پاکپتن آمد پر شہر بھر کی بجلی بند. پرویز الٰہی نے 22 گاڑیوں کے شاہانہ پروٹوکول کے ساتھ دربار بابا فرید پر پہنچ کر حاضری دی، قائم مقام گورنر کے پروٹوکول میں شہر کی ٹریفک بھی عارضی طور پر بند کر دی گئی. جس کی وجہ سے شہریوں کو شدیددشواری کا سامنا. تفصیلات کے مطابق قائم مقام گورنر اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی پاکپتن آمد کے موقع پر ہیلی پیڈ پر پی ٹی آئی کے ایم پی اے فرخ ممتاز مانیکا، ضلع ناظم، کمشنرساہیوال عارف انور بلوچ، ڈی سی احمد کمال، ڈی پی او ماریہ محمود، پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں محمد اظہرسگلہ، حق نواز سگلہ، رانا طارق عزیز، سابق ایم این اے اور پی ٹی آئی کارکنان نے ان کا استقبال کیا. اس موقع پر شہر بھر کی بجلی بند کر دی گئی، قائم مقائم گورنر نے 22 گاڑیوں کے شاہانہ پروٹوکول میں دربار بابا فرید پر پہنچ کر حاضری دی اور مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی قائم مقام گورنر کے پروٹوکول میں شہر کی ٹریفک بھی عارضی طور پر بند کر دی گئی جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا. چوہدری پرویز الٰہی نے ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعا کی اور قدیم مسجد اولیا میں نوافل ادا کیے. قائم مقام گورنر کی آمد کی اطلاع ملنے پر پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد دربار بابا فرید پہنچ گئی تھی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں