236

ساہیوال: زمینوں کے انتقال، حد بندی اور تقسیم کے مسائل کھلی کچہری میں عوام نے محکمہ ریونیو کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیئے.

ساہیوال(خصوصی رپورٹ)عوام کے مسائل حل کرنے اور انہیں ریلیف فراہم کرنے کیلئے کمشنر آفس میں ہفتہ وار کھلی کچہری منعقد ہوئی جس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈ نیشن محمد زاہد اکرام نے عوام کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کیے۔ کھلی کچہری میں تمام وفاقی و صوبائی محکموں کے ڈویژنل افسران نے شرکت کی ۔عوام کی زیادہ تر شکایات کا تعلق محکمہ ریونیو اور میونسپل کارپوریشن سے متعلق تھیں جن میں زمینوں کے انتقال ،حد بندی اور تقسیم میں حائل رکاوٹوں شامل ہیں ۔میونسپل کارپوریشن سے متعلقہ شکایات میں زیادہ تر کا تعلق صفائی کی ناگفتہ بہہ صورتحال اور نکاسی آب سے متعلق تھا جس پر ایڈیشنل کمشنر محمد زاہد اکرام نے عملے کی سرزنش کی اور انہیں ہدایت کی کہ وہ عوام کیلئے سروس ڈیلیوری کو بہتر بنائیں اور صفائی سے متعلق شکایات کو فوری حل کریں ۔انہوں نے میپکو اور فوڈ اتھارٹی کے مجاز افسران کی غیر حاضری پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جواب طلبی کی ہدایت کی ۔ایڈیشنل کمشنر محمد زاہد اکرام نے اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال محمد سیف کو ریونیو سے متعلقہ شکایات ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی تا کہ ریونیو سے متعلقہ عوام کے مسائل حل ہوں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں