295

’’بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ‘‘…… (بریگیڈ یئر(ر) محمود الحسن سید)

تحریر: بریگیڈیئر(ر) محمود الحسن سید.

پاکستان کے دو بڑے دشمن یعنی بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ اپنے عروج پر ہے اور یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ بھارت کی تمام دفاعی تیاریاں صرف پاکستان کے خلاف ہیں. وہ آزادی کے پہلے دن سے ہی ہمارے ملکِ عزیز کو ہر قسم کے نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا. مشرقی پاکستان کی علیحدگی میں اس نے کلیدی کردار اداکیا جس کا اعتراف موجودہ بھارتی وزیر اعظم نے اپنی 25 انچ کی چھاتی پر ہاتھ مار کر پچھلے دنوں کیا تھا۔

اسرائیل ہر سال بلین ڈالرز کا جدید ترین اسلحہ بھارت کو مہیا کرتا ہے اور اس وقت پوری دنیا میں اسرائیل بھارت کو اسلحہ مہیا کرنے والا دوسرا بڑآ ملک ہے۔ ظاہر ہے بھارت کی یہ دفاعی تیاری صرف پاکستان کے خلاف ہے کیونکہ چین سے وہ کبھی مقابلہ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا اس نے اس سلسلے میں 1962ء میں جو سبق سیکھا تھا وہ اسے کبھی بھلا نہیں سکتا ہے۔

مورخہ دو فروری کو بھارت کے جو دو میراج 2000 قسم کے طیارے داخل ہوئے وہ SPICE 2000اور POPEYE آسمان سے زمین پر مارنے والے میزائلز سے لیس تھے۔

1997ء میں اسرائیل کے صدر Weizman نے بھارت کو BARAK-1 میزائل دیئے تاکہ وہ پاکستان کے Harpoon جو کہ سمندر میں دشمن کے بحری جہازوں کے خلاف استعمال ہوتا ہے کا توڑ کرسکے۔ 1998ء میں بھارت نے جو Shakti کے نام سے پانچ نیوکلیئر دھماکے کئے اس کو اسرائیل نے تنقید کا نشانہ بنانے کی بجائے بہت سراہا۔

1999 ء میں اسرائیل نے بھارت کے Vijay نامی دفاعی نظام کے لیے بھارت کو Unarmed Areal Vehical Statelite Imagery and Laser Guided Bomb, سپلائی کئے اور اسرائیل سے ان کو استعمال کرنے کا طریقہ سکھانے کے لیے ماہرین وہاں پر بھیجے۔

2003ء میں بھارت نے اسرائیل سے Phalcon نامی Awacs خریدے جس کی قیمت ایک بلین ڈالر ادا کی گئی تاکہ فضائی جنگی برتری حاصل کی جاسکے۔ نیز 2005 ء میں بھارت نے اسی ملک سے Heron دور تک مار کرنے والے بغیر پائیلٹ کے یعنی Unmanned فضائی Vehicals خرید لیں جن کی قیمت 220 ملین ڈالر ادا کی گئی۔

2007 ء میں بھارت اور اسرائیل نے بھارتی ایر فورس اور نیوی سے ایک معاہدے پر دستخط کئے جس کی رُو سے Barak-8 میزائیل ایک بلین ڈالر میں خریدے جو اس وقت تک ہونے والی تمام خریداری میں سب سے مہنگی تھی۔ 2008 ء میں بھارت نے اس علاقے میں اسرائیل کے لیے ایک فوجی سیٹلائٹ بھی ہوا میں چھوڑا۔

2011 ء میں بھارت کی Dynamics LTD نے Spike نامی321 ٹینک شکن میزائل لانچر اور 8356 Rafeal Advance System میزائل اسرائیل سے ایک بلین ڈالر میں خرید ے۔

2017 ء میں تین بھارتی جنگی جہاز اسرائیل گئے اور بھارت نے 40 Barak-8 MRSAMS 2.5 بلین ڈالر میں خریدے اور ان جہازوں پر ان کو نصب کروائے۔ مزید برآں 2019ء میں اس نے 500 بلین ڈالر ادا کرکے اسرائیلی Harpoon TP ڈرون (Drones) خرید ے۔

بھارت کی RAW اور اسرائیلی MOSSAD کی دونوں تنظیموں میں ایک عرصہ دراز سے خفیہ اور گہرے روابط قائم ہیں۔ RAW, MOSSAD سے جن شعبوں میں تربیت لے رہی ہے وہ ہے تشدد، نسلی امتیاز اور نفرت، حق کی آواز کو دبانے ، پورے ملک میں کونے کونے کی خبر رکھنے، لوگوں کے نجی معاملات کی خبر رکھنے، ہندوؤں کے علاوہ ہر مذہب اور طبقے طاص طور پر مسلمانوں اور نچلی ذات کے افراد کی بیخ کنی اور اب نشرو اشاعت کے جدید طریقوں یعنی انٹر نیٹ ۔ Cell فون وغیرہ سے جھوٹی خبروں سے عوام کو گمراہ کرنے کی تربیت لے رہی ہے۔

اسرائیل دنیا میں عام آدمی یعنی عوام پر جاسوسی میں اول نمبر پرآتا ہے۔ اب بھارت اس سے Soft Ware کی لگاتار نگہداشت نجی ٹیلیفون پر جاسوسی ، وائر لیس اور دوسری طرز کے ٹیلیفون (Land Line) پر کی جانے والی باتوں کو ریکارڈ کرنا ۔ خفیہ پیغامات کو Decript یعنی ان کا مطلب سمجھنا ۔ جھوٹی باتوں اور افواہوں کو پھیلانے اور پورے ملک میں لوگوں پر جاسوسی کرنے کی تربیت لے رہا ہے۔

ابھی ماضی قریب میں نائیجیریا نے پہلی دفعہ Whats UP سے لوگوں تک غلط ترین اور گمراہ کن پراپیگنڈہ کی مدد سے الیکشن میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اسی طرح برازیل میں بھی دائیں ہاتھ والی پارٹی اور تنظیم نے بھی Whats UP کے استعمال سے لوگوں کو گمراہ کرکے انتخابات جیتے ہیں۔ بھارت اب آئندہ ہونے والے انتخابات میں پہلی دفعہ Whats UP کی مدد سے مودی کو الیکشن جتوانے کے لئے استعمال کرنے کی پوری ٹریننگ اسرائیل سے لے چکا ہے۔ جس میں دانستہ طور پر مودی کے مد مقابل کانگرس اور دوسری پارٹیوں کے امیدواروں کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈا اور الزامات لگائے جائیں گے۔ لیکن اس کے توڑ کے لیے دوسری بڑی پارٹی کانگرس تیار نہیں ہے۔

بی جے پی نے IT CELL کے 900,000 (نولاکھ)Cell قائم کئے ہیں جبکہ کل پولنگ سٹیشن کی تعداد 927,533 (نولاکھ ستائیس ہزار پانچ سو تینتیس)ہیں ان تمام پولنگ سٹیشن پر غلط خبریں پھیلانا چھوٹا پراپیگنڈہ جوکہ AUDIO ویڈیو اور کارٹون وغیرہ کے ذریعے کیا جائے گا کی مکمل تیاریاں کرلی ہیں۔ اور اسرائیل اس سلسلے میں اس کی پوری طرح سے مدد کررہا ہے۔ بھارت میں کل 1.14 (ایک اعشاریہ چودہ)بلین موبائیل فون ہیں۔ 460(چارسو ساٹھ)ملین انٹرنیٹ استعمال کرنے والے ہیں۔ 300(تین سو )ملین Smart فون اور 200 (دوسو)ملین ماہانہ Whats UP استعمال کرنے والے لوگ ہیں۔

قارئین ! بھارت میں جہاں غربت اپنے عروج کی انتہا کو پہنچی ہوئی ہے ۔ عوام کی بڑی تعداد صرف دو ڈالر روزانہ میں رہنے پر مجبور ہے۔ مسلمان اور نچلی ذات یا ہندوؤں کے علاوہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھنے والے کی زندگی ہر وقت خطرے میں رہتی ہے۔ وہاں پر مندرجہ بالا لوازمات ، اسلحے کی خریداری پر اربوں ڈالر خرچ ہورہے ہیں لیکن اس کے باوجود اس کی مسلح افواج میں بہت بڑی کمزوریاں ہیں۔ صرف ایر فورس کو Widow Maker (بیوہ بنانے والے) کہا جاتا ہے۔ پچھلے دنوں اس کا ثبوت ہماری طرف سے اس کے دوجہازوں کی تباہی ساری دنیا نے دیکھی۔ ان شاء اللہ پاکستان قائم و دائم رہے گا۔ ہمیں ہر سطح پر محب الوطنی کا ثبوت دیناچاہیے۔ اور جو کام جس کو سونپا گیا ہے وہ اسے سو فی صد ایمان داری سے کرے صرف مسلح افواج پر ملک کے دفاع کی ذمہ داری نہیں ہے ہم سب کو مل کر اپنے ملک کوخوشحال بنانے کا عزم کرنا ہوگا تاکہ ملک ترقی کرے اور ہماری مسلح افواج کو جدید ترین ہتھیاروں سے لیس کیا جاسکے وہ جب ہی ممکن ہے جب ملکی معیشت مضبوط ہوگی۔ جس کے لیے ہم سب کو مل کر ایمان داری سے اپنے فرائض ادا کرنے ہوں گے۔ کیونکہ ہمیں مکار اور کمینے دشمنوں کا سامنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں