244

پاکپتن: معروف ماہرتعلیم ادیب شاعر محقق اور نقاد جمشید کمبوہ کی علمی ادبی خدمات کے اعتراف میں تقریب پذیرائی.

پاکپتن (ڈاکٹر محمد امین سے) معروف ماہرتعلیم ادیب شاعر محقق اور نقاد جمشید کمبوہ کی علمی ادبی خدمات کے اعتراف میں تقریب پذیرائی کا انعقاد کیا گیا جمشید کمبوہ ضلع پاکپتن میں تعلیمی میدان میں ایک مشفق استاد کی حیثیت سے گورنمنٹ ہائی سکول بائیل گنج میں بطور سینئر ہیڈ ماسٹر فرائض سرانجام دے رہے ہیں انہوں نے علم وادب کھیل کے ہر میدان میں محنت اور لگن سے کام کیا ہے اورعلم وادب کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنارکھا ہے انکے شاگرد صرف ضلع پاکپتن میں ہی نہیں بلکہ ملک بھر میں علم و ادب تقریری مقابلوں کھیلوں میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرچکے ہیں وہ صرف ایک استادہی نہیں بلکہ مستقبل کے معمار قوم بھی ہیں انکی انہیں خدمات کے پیش نظر ادبی تنظیم ادب قبیلہ کے زیراہتمام پاکپتن میں تقریب پزیرائی ومحفل مشاعرہ ڈاکٹر رحمت علی شاد کی زیرصدارت منعقد کی گئی جس میں مہمانان خصوصی اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ محمدارشد وٹوپاکپتن صدرپریس کلب پاکپتن وقار فرید جگنو سیکرٹری جنرل پاکستان سوشل ایسوسی ایشن حکیم لطف اللہ ممتازمعروف دانشور شیخ مسعود خالد ماہر تعلیم ڈاکٹر محمداسحاق خاں آسی سابق پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول اربن ایریا طارق انجم چوہدری صدر ادب قبیلہ شریف ساجد سابقہ پرنسپل فریدیہ ڈگری کالج راناطارق عزیز نائب صدرپریس کلب رانا محمدیحییٰ فاروقی سمیت شعراء وعلم ادب قبیلہ سے تعلق رکھنے والے حضرات نے بھر پور شرکت کی تقریب میں دو سیشن ہوئے جس میں معروف شعراء شریف ساجد،نوید عاجز یونس فریدی، ظفر رشید یاسر تائب نظامی ڈاکٹر اظہر کمال، موجدین فریدی، یاسر رضا آصف، علی رضا وقار، محمود الحسن، احمد سعید سدھو، محمد اسلم، مظہر ہمدوش، محمد اسامہ، دانش راج، نے اپنا کلام پیش کیا جسے شرکاء نے خواب سراہا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں