219

پاکپتن: پریمیئر پبلک ہائی اسکول نے میدان مارلیا، کلاس ہشتم ضلع بھر میں پہلی تین پوزیشنز اپنے نام کرلیں.

پاکپتن (خرم شہزاد سے) پریمئیر پبلک ہائی سکول نے آٹھویں جماعت کے امتحانات میں پہلی تین پوزیشن اپنے نام کر لیں، پریمئیر پبلک ہائی سکول کمیر روڑ پاکپتن کے پرنسپل محمد نعمان تنویر نے بتایا پریمئیر پبلک ہائی سکول نے شہر فرید کے لئے ایک اعلیٰ اعزاز حاصل کر لیا ہے اور ضلع بھر کے تمام سرکاری غیر سرکاری سکولوں میں پہلی تین پوزیشن حاصل کرکے ایک ریکارڈ بنایا ہے. انہوں نے بتایا کہ اسکول ہذا کی طالبہ عائشہ فاطمہ نے 500نمبرز میں سے 485 نمبر لے کر ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جب کہ عائشہ عباس نے 484نمبر لے کر ضلع میں دوسری، حرافاطمہ نے 483 نمبر لے کر ضلع بھر تیسری پوزیشن اپنے نام کی. عبدالحنان نے 482نمبر لے کر ضلع بھر بوائز میں پہلی اور احمد فراز نے 481نمبر لے کر ضلع بھر کے بوائز میں دوسری پوزیشن اپنے نام کرلی ہے. انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ پریمئیر پبلک ہائی سکول کے آٹھویں جماعت کا رزلٹ ضلع بھر کے تمام سرکاری اور غیر سرکاری سکولوں میں سب سے بہتر ہے. اور یہ سب والدین کے تعاون دعاوں، طلباء وطالبات کی شبانہ روز محنت اور اساتذہ کی راہنمائی کے ساتھ ساتھ اللہ پاک کے خاص کرم وفضل سے ممکن ہوا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں