203

اسلام آباد: حکومت نے ایک بار پھر پٹرول بم گرادیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 رپے تک کا اضافہ.

اسلام آباد(محمد طارق شاد سے) حکومت نے ایک بار پھر پٹرول بم گرادیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ. تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا، پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 6،6 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 98روپے 89پیسے فی لیٹرجب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت117 روپے 43 پیسےفی لیٹر ہوگئی ہے۔ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3،3 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات سے ہوگیا ہے۔لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 3 روپے اضافہ کےبعد 80 روپے 54 پیسے فی لیٹر جب کہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 3 روپے اضافےکے بعد 89 روپے 31پیسے فی لٹر مقرر ہوگئی ہے ۔ واضع رہے کہ اوگرا کی جانب سے ماہ اپریل کے لیے حکومت سے سفارش کی گئی تھی کہ پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے 91 پیسے اضافہ کیا جائے تاہم حکومت کی جانب سے چھ روپے بڑھائے گئے۔اوگرا کی سمری کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 17 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی، مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 65 پیسے فی لیٹر اضافے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 49 پیسے بڑھانے کی تجویز دی گئی تھی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں