550

پاکپتن: پاکستان میں نوعمر بچے دیہی خواتین شہری اشرافیہ کی نوجوان لڑکیاں بھی تمباکو نوشی کی جانب راغب ہورہی ہیں.چوہدری شبیر احمد.

پاکپتن (رانا صفدر سے)تمباکونوشی ذیابیطس کے علاوہ تیرہ سے زائد قسم کے کینسر کاباعث بن رہی ہے پاکستان میں نوعمر بچے دیہی خواتین شہری اشرافیہ کی نوجوان لڑکیاں بھی تمباکو نوشی کی جانب راغب ہورہی ہیں ان خیالات کا اظہار کشور ناہید فاؤنڈیشن سکول پیر کریاں کے پرنسپل چوہدری شبیر احمد نے انجمن فلاح مریضاں وڈسٹرکٹ اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن کے اور سوشل ڈویلپمنٹ کونسل زیر انتظام نشہ و جنسی تشدد کے خاتمہ کی مہم کے سلسلہ میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیاپاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ نے کہا کہ افسوس ناک امر ہے کہ تمباکونوشی کے نقصانات سے آگاہی کے باوجود اس لت میں مبتلا افراد کی بڑی تعداد پڑھے لکھے طبقہ وکلاء ڈاکٹرز صحافی پولیس افسران انجینئرز وتعلیم سے وابستہ افراد ہیں صدر پریس کلب وقار فرید جگنو نے کہا کہ ہمیں اپنے معصوم بچوں کو نشہ اور جنسی تشدد سے بچانے کیلئے میدان عمل میں آنا ہوگا اور بچوں کو بھی اس بات سے آگاہ کرنا ہوگا کہ وہ خود کو ان حملوں سے کیسے محفوظ بنا سکتے ہیں تاکہ کوئی ہمارے ان پھولوں کومسل نہ سکے ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی جنرل سیکرٹری انجمن فلاح مریضاں نے کہا کہ تمباکونوشی کا دھواں دل کی شریانوں کی دیوایوں کو سخت کردیتا ہے جس سے دل کے دورہ کے امکانات زیادہ ہوجاتے ہیں اسکے ساتھ ہیمبرج سٹروک پھیپھڑوں کے امراض اندھاپن اور بہت سے نقصانات ہیں سوشل ڈویلپمنٹ کونسل ملکہ ہانس پاکپتن کے صدغلام نبی ڈھڈی نے کہا کہ سگریٹ کادھواں ہماری آنکھون پھیپھڑوں دل کو متاثر کرکے ہمیں موت کیطرف لے جارہا ہے پھر کیا وجہ ہے کہ ہم اسکے نقصانات جاننے کے باوجود اس سے بچ نہیں پارہے سب انسپکٹر ٹریفک رؤف گل نے ٹریفک آگاہی بارے بریفنگ دی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں