235

لاہور: نیوزی لینڈ میں مساجد پر دہشت گردانہ حملون پراظہار افسوس و مذمت کرتے ہیں.میاں افتخار حسین.

لاہور(اسد الیاس سے) نیوزی لینڈ میں مساجد پر دہشت گردانہ حملوں پر اظہار افسوس و مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اطہار میاں افتخار حسین جنرل سیکرٹری عام لوگ پارٹی اوورسیز نے جاری پریس ریلیز میں کیا ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ جیسے پر امن ملک میں دہشتگردی کے اس واقعہ نے مسلم برادری کے ساتھ ساتھ ترقی یافتہ ممالک کو بھی پریشان کردیا ہے اوراس میں ایسے عناصر ملوث ہیں جو چاہتے ہیں کہ مسلم اور نان مسلم کے درمیان بڑھتی ہم آہنگی کو ختم کیا جائے اور ایسے مذموم عزائم بھارت اور اسرائیل کے ہی ہوسکتے ہیں. باشندے چاہے کسی بھی ملک کے ہوں ملوث خفیہ ہاتھ اسرائیل اور انڈیا کے ہیں جو مسلم اور نان مسلم کے درمیان نفرت پھیلانا چاہتے ہیں. آسٹریلیا میں ایسے گروہ ان ہی ممالک کے پیدا کردہ ہیں.
ہم یونائیٹڈ نیشنل آرگنائزیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس مذموم واقعہ کا گہرائی سے جائزہ لے اور شامل خفیہ ہاتھوں کو گرفت میں لایا جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں