222

لاڑکانہ: گرین ڈے منانے کا مقصد طالب علموں کو شجرکاری کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے کہ درخت انسانی کے لیے بہت ضروری ہیں۔ ذوالفقار علی مگسی.

لاڑکانہ (خصوصی رپورٹ) شجرکاری کی آگاہی مہم کے حوالے سے میک پاکستان گرین کے زیراہتمام گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لاڑکانہ میں گرین ڈے منایا گیا۔اس موقع پر پھولوں اور خوبصورت پودوں کی نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا۔ٹیم میک پاکستان گرین کی جانب سے کالج کے لیے 72 پودے ڈونیت کیے گئے۔گرین ڈے کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے میک پاکستان گرین لاڑکانہ کے صدر ذوالفقار علی مگسی نے کہا کہ کالج میں آج گرین ڈے منانے کا مقصد طالب علموں کو شجرکاری کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے کہ درخت انسانی کے لیے بہت ضروری ہیں۔ طالب علم مستقبل کے معمار ہیں اس لیے طلبہ و طالبات کو کیلئے شجرکاری کے حوالے سے آگاہی سب سے زیادہ اہم ہے۔میڈم مسرت قاضی صاحبہ(پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لاڑکانہ) پودوں سے محبت کرتی ہیں اور اسکی کی اہمیت کو جانتے ہوئے انہوں نے سکول کو سرسبزاورپودوں سے خوبصورت بنایا ہے۔میڈم مسرت قاضی صاحبہ کے تعاون سے آج گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لاڑکانہ میں آج ایک زبردست پروگرام منعقد کرکے آگاہی مہم کا شاہانہ انداز میں آغاز کیا گیا جس کے نتائج بہت مثبت اور ہمارے مشن میں مددگار ثابت ہونگے۔پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لاڑکانہ مسرت صاحبہ نے اظہار خیال کرتےہوئے کہا کہ شجرکاری کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالنے کے لیے آج گرین ڈے منایا گیا ہے۔مستقبل کے معمار اس کاروان میں شامل ہوکر پاکستان سے آلودگی کا خاتمہ کرنے میں اپنے بے مثال کردارادا کرسکتے ہیں۔ میک پاکستان گرین لاڑکانہ کے صدر ذوالفقار مگسی اور انکی ٹیم شجرکاری کے بہترین اقدامات کررہے ہیں۔درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے۔اس موقع پر رئیس مظفر شاہانی،فدا حسین کھوکھر، امان اللہ بھٹو اور دیگر نے خطاب کیا۔ ٹیم میک پاکستان گرین جانب سے پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میڈم مسرت صاحبہ کو شجرکاری کے لیے شاندار کام کرنےاور کالج کے مالی ایاز منگی کو بہترین انداز میں دیکھ بھال کرنے پر اعزازی سرٹیفیکیٹ اور گلدستے پیش کیے گئے۔ کالج کی طالبات نے بھرپور شرکت کی اور اس مشن میں شامل ہونے کا عظم کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں