271

پاکپتن: ملکی ترقی میں خواتین کا کردار قابل ستائش ہے.احمد کمال مان ڈپٹی کمشنر.

پاکپتن(ڈاکٹر محمد امین سے) ملکی ترقی میں خواتین کا کردار قابل ستائش ہے. خو اتین کی قومی دھارے میں شمولیت کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں کیا جا سکتا خواتین نے تحریک پاکستان میں اہم کردار ادا کیا خواتین ملک وقوم کی ترقی کیلئے قومی جذبے کے تحت کام کریں ضروریات زندگی کی تمام سہولیات کی فراہمی اور صحت مند بچوں کی نشو نما کیلئے چھوٹے کنبے کی تشکیل از حد ضروری ہے کم بچے خو شحال گھرانہ مستحکم پاکستان کی بنیاد ہے خواتین چھوٹے کنبے کی تشکیل کے سلسلہ میں اپنا مو ثرکردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے عالمی یوم خواتین کے سلسلہ میں محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام ضلع کونسل میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ضلعی آفسیر محکمہ بھبود آبادی غفران حسین ثاقب چوپڑا ڈی او انفارمیشن سید سلمان حسین تحصیل آفسیر پاپولیشن حافظ احمد رضا محکمہ صحت کی لیڈ ی ہیلتھ ورکر فلاحی مراکز کی انچارجز ودیگر متعلقہ اداروں کے حکام نے شرکت کی ضلعی آفسیر محکمہ بہبود آبادی نے کہا کہ محکمہ بہبود آبادی تولیدی سے متعلق صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے تولیدی صحت کی سہولیات دور دراز علاقوں تک بھی بہم پہنچائی جا رہی ہیں ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے ڈپٹی کمشنر آفس میں پبلک انفارمیشن کاونٹر کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ مذہب اسلام نے خواتین کو عظیم رتبہ عطا کیا ہے ملکی ترقی میں خواتین کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے مردوں کے شانہ بشانہ زندگی کے تمام امور میں بہترین طریقے سے جدو جہد میں برابر کی شریک ہیں اور انکی شمولیت کے بغیر پاکستان ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتا حکومت خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے کو شا ں ہے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے والی خواتین قومی جذبے سر سر شار ہوکر دیانتداری اور ایماندی سے خدمات انجام دیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں