255

ساہیوال: دودھ گوشت کی پیداوار میں اضافہ کے لیے جانوروں کومعیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنائیں گے. ڈاکٹر ثمرین کوثر.

ساہیوال (خصوصی روپورٹ) محکمہ لائیو سٹاک ساہیوال کی ٹیم نے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر ثمرین کوثر کی سربراہی میں غیر معیاری کھل بنولہ تیار کرنے کی شکایات پر بوریوالا روڈ چیچہ وطنی پر قائم احمد آئل ملز پر چھاپہ مارا اور وہاں موجود کھل اور دیگر اجزاء کے لیبارٹری معائنے کے لئے سیمپل جمع کئے۔ کھل میں ملاوٹ کے شواہد ثابت ہونے پر فیکٹری کے خلاف پنجاب اینیمل کمپاؤنڈ فیڈ ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر ثمرین کوثر نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو کی ہدایت پر محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیمیں کھل بنولہ تیار کرنے والی فیکٹریوں کی چیکنگ کا عمل سخت کر رہی ہیں تا کہ جانوروں کو دی جانے والی خوراک معیاری ہو اور انہیں مختلف بیماریوں سے بچا یا جا سکے۔ انہو ں نے اس عز م کا اظہار کیا کہ دود ھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافے کے لئے جانوروں کو معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے محکمہ لائیوسٹاک اپنا بھر پور کردار ادا کرے گا اور جانوروں کو متعدد بیماریوں سے بچانے کے لئے بھی زمینداروں کو ان کے گھروں پر سروسز کی فراہمی جاری رکھی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں