244

پاکپتن: کسی بھی حا دثے کی صورت میں باقی اداروں کی طرح ریسکیو1122 بھی پوری طرح سے تیار ہے. ڈاکٹر احتشام مظہر.

پاکپتن(ولی محمد شاکر سے)ڈپٹی کمشنر احمددکمال مان نے کہا ہے کہ کسی بھی حا دثے کی صورت میں تما م ادراے پوری طرح سے تیار رہیں اور متعلقہ اداروں کے افسران و اہلکاران چاک و چوبند طریقے سے اپنے فرائض انجا م دیں تاکہ ہر طریقے سے سے مالی و جانی نقصان کے بچاؤ کو ممکن بنا یا جا سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں سول ڈیفنس ریسکیو1122 کی جانب سے منعقدہ موک ایکسر ساءئز میں شریک افسران و اہلکاراں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈی سو سول ڈیفنس محمد شہزاد ، ڈی او ایمر جنسی ریسکیو1122ڈاکٹرا حتشام مظہرسمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجو دتھے ،ڈی او ایمر جنسی ریسکیو1122ڈاکٹرا حتشام مظہر نے محکمہ ریسکیو1122 سے متعلق اور ضروری آلات و سامان کے بارے میں بریفنگ دی اور کہا کہ کسی بھی حادثے کی صورت میں باقی اداروں کی طرح ریسکیو 1122 بھی پوری طرح تیار ہے. ، آخرمیں سول ڈیفنس اور ریسکیو1122 کے جوانوں نے موک ایکسر سئایز کر کے دکھائی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں