235

ساہیوال: پولیس کی کاروائی بدنام زمانہ09 بین الاضلاعی گینگز گرفتار.

ساہیوال(خصوصی رپورٹ) ساہیوال پولیس نے 09بین الاضلاعی گینگز کے سرغنہ کو ان کے 34ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان سرقہ بالجبر، سارقان مویشیاں، وہیکلز چوری، جیب تراشی کرنے کی وارداتیں کرتے تھے۔ ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا لوٹا ہوا مال مسروقہ اور بھاری تعداد میں ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیاہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال کیپٹن (ر)محمد علی ضیاء نے اپنے ایک بیان میں کہا۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس پی انوسٹی گیشن ساہیوال میڈم شاہدہ نورین کی زیر نگرا نی ایس ڈی پی سٹی سرکل ڈاکٹر انعم فریال،ایس ڈی پی صدر سرکل فلک شیر بھٹی اور ایس ڈی پی چیچہ وطنی سرکل ملازم حسین کے زیر سرپرستی انسپکٹرعابدحسین بھلہ ایس ایچ او تھانہ فرید ٹاؤن، سب انسپکٹراللہ دتہ شاہین ایس ایچ او تھانہ فتح شیر،انسپکٹر محمد ندیم اقبال ایس ایچ او تھانہ غلہ منڈی،سب انسپکٹر ریاض احمد ایس ایچ او تھانہ سٹی ساہیوال،انسپکٹر نثار احمد ایس ایچ اوتھانہ کمیر،سب انسپکٹر ذیشان احمد ایس ایچ او تھانہ بہادر شاہ،سب انسپکٹر زمان رشید ایس ایچ او تھانہ صدر چیچہ وطنی،سب انسپکٹر کاشف علی خان ایس ایچ او تھانہ شاہکوٹ ودیگر ملازمان پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی گئیں ۔ جنہوں نے شب و روز محنت اور جدید سائینٹیفک طریقہ تفتیش کے ذریعے ان گینگز کے سرغنہ (1)غلام قادرعرف قادری سرقہ بالجبر کرنے والا گینگ تھانہ فرید ٹاؤن(2)عامر لطیف کھوکھرموٹرسائیکل چوری کرنے والا گینگ(3) اصغرعلی اوڈھ سارقان مویشیاں کرنے ولا گینگ تھانہ فتح شیر(4)منیر احمدچھجوسرقہ بالجبرکرنے والا گینگ تھانہ غلہ منڈی(5)سونا عرف سونی جیب تراشی کرنے والا گینگ تھانہ سٹی ساہیوال(6)قیصر نسیم عرف قیصری سارقان مویشیاں کرنے والا گینگ تھانہ کمیر(7)ریاض سگھلہ سارقان مویشیاں کرنے والا گینگ تھانہ بہادر شاہ(8)مختار عرف بھولا سارقان مویشیاں کرنے والا گینگ تھانہ صدر چیچہ وطنی(9)لیاقت عرف چھینا سارقان مویشیاں کرنے والا گینگ تھانہ شاہکوٹ کو گرفتار کر کے ان گینگز کے قبضہ سے لوٹا ہوا مال نقدی ،طلائی زیورات،موٹرسائیکلیں،موٹرسائیکل سپئیر پارٹس،بھینسیں معہ کٹا،،شاخ بکرے اور موبائل فون وغیرہ کل مالیتی بازیافتہ41لاکھ61ہزار4سو80روپے اور ناجائز اسلحہ بندوق 12بور ایک عددپسٹل30بور20عدد اور متعدد تعداد میں گولیاں و کارتوس برآمد کرلیں۔ اس گینگز کے باقی ملزمان ٹریس ہو چکے ہیں جن کے نام صیغہ راز میں رکھے جا رہے ہیں.ملزمان پولیس ضلع ساہیوال کو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے ملزمان نے کئی وارداتوں کے انکشافات کیے ہیں اور مزید انکشافات کی توقع ہے ۔ انہوں نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے نقد انعام اور سرٹیفکیٹس کا اعلان کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں