211

ساہیوال: عوام کو معیاری ادویات کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی. محمد زمان وٹو، ڈپٹی کمشنر.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو معیاری ادویات کی فروخت یقینی بنانے کے لئے چیکنگ کا عمل مزید سخت کر رہی ہے جس سے ادویات کی کوالٹی کے حوالے سے شکایات دور ہوں گی اور معیاری ادویات کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی ۔انہو ں نے یہ بات اپنے دفتر میں ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اظہر عباس نقوی ،سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول کمیٹی رقیہ پروین ،ڈرگ کنٹرولر میڈیم صدف اور ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کے فزیشن ڈاکٹر خلیل احمد نے شرکت کی ۔اجلاس میں 15کیسز کا جائزہ لیا گیا جس میں سے 8کیسز کو پراسیکیوشن کے لئے ڈرگ کورٹ ملتان کو بھجوا دیا گیا جبکہ 3ڈرگ ڈسٹری بیوٹرز کو اپنی وارنٹی کی تصدیق کے لئے آئندہ اجلاس میں طلب کیا گیا ۔اس کے علاوہ 3میڈیکل سٹورز صدیق کلینک میرداد معافی،نئی العباس میڈیکل سٹور چیچہ وطنی اور ظفر میڈیکل سٹور دادفتیانہ کو وارننگ جاری کی گئی ۔ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے ڈرگ انسپکٹرزپر زور دیا کہ وہ ضلع میں قائم میڈیکل سٹورز کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کریں اور اولڈ چین نہ رکھنے والے سٹورز کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں تا کہ عوام کو معیاری ادویات کی دستیابی ممکن بنائی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں