411

پاکپتن: خواتین کی ترقی اور تحفظ کے لئے بنائے گئے قوانین پر عمل درآمد ضروری ہے. سردار ادریس ڈوگر.

پاکپتن(حکیم خرم شہزاد سے) بھٹہ یونین کے صدر سردار ادریس ڈوگر ایڈوکیٹ نے کہا کہ خواتین کو فرسودہ روایات اور وٹہ سٹہ کی شادی کم عمری کی شادی اور غیرت کے نام پر قتل کر دینا خواتین پر تیزاب پھینکنے کے واقعات ہوتے ہیں مگر مجرموں کو سزا نہیں ملتی ان خیالات کا اظہارانہوں نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاہے کہ کام کرنیوالی خواتین کو ہراساں کرنا کے تمام قوانین حکومت بنا چکی ہے مگراس پر عمل درآمد نہیں ہوتاہے میری حکومت وقت سے اپیل ہے کہ ان قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے انہوں نے کہا کہ فا طمہ جناح نے قائد اعظم کے ساتھ مل کر پاکستان کے حصول کے لئے دن رات کام کیا بے نظیر پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم منتخب ہوئیں عاصمہ جہانگیر نے خواتین اور مردوں کے حقوق کے لئے مثالی کام کیا ارفع کریم ملالہ یوسف زئی ڈاکٹر رتھ فاؤ نے اپنی زندگیاں اسی جدو جہد میں وقف کر دیں آج خواتین ہر میدان میں ترقی کر رہی ہیں خواتین ایوانوں میں ہیں جہاز چلا رہی ہیں دفاتر میں ہیں مردوں کو شانہ بشانہ ہیں شیلٹر ہوم میں خواتین اوربھٹہ مزدور خواتین کی بہتری کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے خواتین کی ترقی اور تحفظ کے لئے بنائے گئے قوانین پر عمل درآمد ضروری ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں