242

لاہور: ایجوکیٹرز کے لیے خوشخبری. ہر ایجوکیٹرز کو اپنی تاریخ تقرری سے مستقل کئے جانے کا حکم.

لاہور(اسد الیاس سے) آج پنجاب سروس ٹریبونل لاہور میں پے پروٹیکشن کیس کی سماعت ہوئی ۔ معزز جج نے سیکریٹری تعلیم سکولز پنجاب کو حکم دیا ہے کہ وہ 13 مارچ کو ذاتی طور پر عدالت میں عملدرآمد کا نوٹیفکیشن لیکر آئیں۔ اس کیس کے اس فیصلہ پر عمل درآمد کی صورت میں ہر کنٹریکٹ ایجوکیٹر اپنی تاریخ تقرری سے مستقل کئے جانے کا اہل ہوجائے گا جب کہ پہلے سے مستقل ایجوکیٹرز کو بھی تاریخ تقرری سے مستقل کر کے بقایا جات بھی ادا کئے جائیں گے. نیز فوری طور پر مستقل ایجوکیٹر کی رننگ پے بڑھ جائے گی جس سے اسے ہر ماہ ہزاروں روپے کا فائدہ ہوگا کیونکہ ایک تو پرسنل الاؤنس رننگ پے میں فوری طور پر ضم ہو جائے گا جس سے تمام ایڈہاک الاؤنسز جو کہ بنیادی تنخواہ کے حساب سے فکس کیے جاتے ہیں بڑھ جائیں گے نیز ہر آنے والے بجٹ میں حکومت اگر ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرتی ہے تو وہ بھی اسی بنیادی تنخواہ پر ہی فیصد کے حساب سے ہوتا ہے، اس طرح ہونے والا اضافہ بھی بڑھتا جائے گا۔ مزید برآں بنیادی تنخواہ میں خاطر خواہ اضافے سے ریٹائرمنٹ پر بھی ان ملازمین کو کافی فائدہ ہو گا۔ اس کیس میں کامیابی کا دوسرا مثبت پہلو یہ ہے کہ اس کی وجہ سے محکمہ اب موجودہ کنٹریکٹ ایجوکیٹرز کو نہ چاہتے ہوئے بھی ان کی تاریخ تقرری سے ریگولر کرنے پر مجبور ہو جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں